چترال (نما یندہ چترال میل) پیر کی صبح چترال شہر کے مصرو ف ترین اتالیق بازار میں ایک افغان مہاجر کا لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق شاہین الدین ولد موسیٰ خان ساکن موڑدہ نے صبح 10بجے کے قریب ایک 22بور بندوق لے کر ایک دکان کی چھت پر چڑھ گئے اورکچھ دیر ایک افغان مہاجر عبدالبصیر کو اس وقت گولی مار دی جب وہ نیچے سڑک سے گزر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم اور مقتول موڑد ہ میں ایک دوسرے کے ہمسائیگی میں رہائش پذیر تھے۔و قوعہ کے بعد ملزم نے دکان کی چھت سے ہوائی فائرنگ کرتا رہا جس سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ ایس ایچ او سجاد حسین نے بعد میں ان پر قابو پاگرفتار کرلیا۔ ملزم کی عمر قریباً 45سال بتائی جاتی ہے جوکہ ذہنی مریض بتائے جاتے ہیں۔ چترال پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعات 324اور 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





