چترال (نما یندہ چترال میل) ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لویر چترال پھول بی بی نے کہا ہے کہ انصاف کی بلا تاخیر فراہمی کے لئے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سوات کے دارالقضاء میں چترال جیسے دورافتادہ اضلاع کے کیسوں کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے سائلین اور ان کے وکلاء اور گواہوں کو سوات جانے کی ضرورت نہیں ہوگی جوکہ بہت بڑی ریلیف ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں جوڈیشل کمپلیکس پر تعمیر کا کام گزشتہ تین سالوں سے فنڈز کی کمی کے باعث رکا ہوا تھا جبکہ ان کی کوششوں سے کام دوبارہ شروع ہوگئی ہے اور اسے بروقت پایہ تکمیل کو پہنچانے کے لئے وہ روزانہ کی بنیاد پر کام کی پراگریس متعلقہ محکمے سے لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب اقدامات انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے کئے جارہے ہیں جس میں بار کا تعاون بھی شامل ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، نائب صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری خادم الاکبر ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری عالم زیب ایڈوکیٹ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین آفتاب رحیم ایڈوکیٹ اور محمد عظیم بیگ ایڈوکیٹ سے حلف لیا۔ اپنے خطاب میں نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہاکہ بار اور بینچ کے درمیان بہت ہی خوشگوار تعلق کار قائم ہے اور موجودہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبہ کی سربراہی میں بہترین کارکردگی اور پیشہ ورانہ حسن سلوک کی وجہ سے مزید بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں جوڈیشری کا سربراہ ایک خاتون کا ہونا خوش آیند ہے کیونکہ تاریخی طور پر چترال میں خواتین نے روایتی کردار ادا کرتی رہی ہیں جوکہ مردوں سے کسی طور پر کم نہیں اور صوبے میں پہلی مرتبہ کسی خاتون ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کی تعیناتی بھی اس وجہ سے چترال میں ہوئی ہے اور ضلعی انتظامیہ میں بھی خاتون ذمہ دار عہدے پر ہے۔ انہوں نے ویڈیو لنک پر مقدمہ کی سماعت پر پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور جوڈیشل کمپلیکس پر کام دوبارہ شروع کرنے پر سیشن جج کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب کرکے اعتماد کا اظہا رکرنے پر وکلاء برادری کا بھی شکریہ ادا کیااور انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی تمام تر توانائی اور صلاحیت ان کی بہبود کے لئے صرف کردیں گے۔ اس موقع پر کراچی سے چترال ٹور پر آئے ہوئے سینئر وکلاء بھی موجود تھے جن کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کراچی اشفاق مغل اور پروفیسر اختر اقبال نے کہاکہ چترال کے عوام اور یہاں کی وکلاء برادری کے بارے میں جو کچھ سنا تھا، وہ اس تقریب میں شرکت کے بعد حرف بہ حرف درست پایا اور ٹیلنٹ، اچھے اخلاق اور مہمان نوازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ممبر صوبائی بار کونسل سید فرید جان، سابق ممبر صوبائی بار کونسل عبدالولی خان ایڈوکیٹ اور سینئر وکیل صاحب نادر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں کنزیومر کورٹ کے جج امجد ضیا صدیقی،ایڈیشنل سیشن جج قاسم خان، سینئر سول جج آصف کمال، سینئر سول جج ایڈمنسٹریشن غلام حمید، فیملی کورٹ جج مس صنم خالدبھی موجود تھے۔ دروش بار ایسوسی ایشن کے صدر نے تقریب میں شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات