چترال(نمائندہ چترال میل)آل پارٹیزاسٹیرنگ کے جنرل سیکرٹری اور جمعیت علمائے اسلام چترال کے رہنما فضل الرحمن نے اپر چترال کے ریشن کے مقام پرسڑک کی دریا بردگی کے بعد جانفشانی سے کام کرکے سڑک کو دوبارہ موٹرگاڑیوں کی ٹریفک کے قابل بنانے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے پر وزیراعظم پاکستان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ،نیشنل ہائی وے اٹھارٹی کے حکام اور موقع پر شب ورز انتھک محنت کرنے پر ڈی سی اپر چترال شاہ سعود اور اے سی مستوج شاہ عدنان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں پارٹی کے کارکنان صہیب نعیم اور عطاحسین کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ دریا کی سطح بلند ہونے سے ریشن میں سڑک کے کٹ جانے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکل کا سامنا تھا مگر حکومت نے بروقت کاروائی اور ایک لمحہ بھی ضائع کے بغیر این ایچ اے کے جنرل منیجر کوریشن بھیجا جس نے اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان کے ساتھ مل کر زمین کے چالیس متاثرہ گھرانوں کے نمائندوں سے کامیاب بات چیت کرکے متبادل سڑک پرکام شروع کیا اور دودن کی ریکارڈ مدت میں اسے پایہ تکمیل کو پہنچادیا جس سے اپر چترال کے عوام حکومت کے مشکورہیں۔فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر این ایچ اے کا اعلیٰ افسر اپر چترال کے ڈی سی اور اے سی کے ہمراہ تین دن تک متاثرہ مقام پر موجود رہا جو ان کی چترال کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہے جسے جتنا سراہا جائے کم ہے۔اُنہوں نے ریشن کے متاثرین اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جوکہ مصیبت کی اس گھڑی میں پُرامن رہے اور متبادل سڑک کے لئے زمین کی فراہمی میں مکمل تعاون کیا۔اُنہوں نے متاثرین کے لئے فی گھرانہ10لاکھ روپے امداد اور کاغ لشٹ کے مقام پر ان کے لئے تیار گھر کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔جے یو آئی کے رہنما نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ آنے والوں دنوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے جامع تیاری کی جائے اور ہریونین کونسل کی لیول پر ضروری سامان اسٹور کئے جائیں تاکہ عین موقع پر پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی