چترال(نمائندہ چترال میل)ناظم ویلج کونسل مڈکلشٹ قاضی خورشید احمد خان نے ایک اخباری بیان میں ایم این اے،ایم پی اے،ضلعی ناظم،ڈپٹی کمشنر اور اے سی دروش کی توجہ کلاس سے مڈکلشٹ روڈ کی تباہی کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے گذشتہ ایک ہفتے سے کلاس تا مڈاک لشٹ روڈ پہاڑی پتھر اور ملبہ گرنے کی وجہ سے مکمل طورپربلاک ہوگئی ہے، روڈ بند ہونے کی وجہ سے سکول آنے جانے والے طلبہ سمیت مریضوں اور علاقے کو سودا سلف پہنچانے میں انتہائی دقت اُٹھانا پڑرہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام نے بذریعہ تحصیل ممبر شیر نذیر خان اور میرے ذریعے مذکورہ بالا حکام سے پُرزوراپیل کی ہے کہ لوگوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے روڈ کی بحالی پر جلد ازجلد کام شروع کیا جائے تاکہ آمدروفت کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوجائے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



