چترال (نما یندہ چترال میل) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر خدیجہ بی بی نے اپر چترال کے ریشن کے مقام پر سڑک اور قیمتی زرعی زمینوں کی دریا بردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چترال بونی سمیت ریشن گاؤں کو دریا سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیاد وں پر کام کیا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے سڑک کی ٹوٹ پھوٹ اوردریا میں گرنے کا عمل شروع ہوچکا تھا اور عوامی وسیاسی حلقے بار بار حکومت سے اس طرف توجہ دینے اور دریا کے ساتھ حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے رہے لیکن حکمران خواب غفلت میں سوتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو اس وقت ہوش آئی جب دریا نے تباہی وبربادی مچادی اور سڑک کے ساتھ ریشن کے مختلف گاؤں میں زرعی زمینوں کو بھی تباہ کردیا۔ اے این پی کے رہنما نے کہاکہ حکومت نے مجرمانہ غلفت کا مظاہرہ کیا ہے جسے تقریروں کے بجائے عملی کام کرنا چاہئے جبکہ اس سال جنوری کے مہینے میں بونی روڈ کا چارج سنھبالنے کے بعد این ایچ اے والوں نے کوئی کارکردگی نہیں دیکھادی جس کے نتیجے میں اپر چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی غریب عوام کا ترجمان جماعت ہے اور اس مسئلے کو صوبائی اسمبلی سمیت ہر فورم پر اٹھائے گی۔ دریں اثناء صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی نے چترال کو درپیش اس سنگین مسئلے کے بارے میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ایمل ولی خان نے کہاکہ وہ چترالی عوام کے ساتھ ہے اور اس مسئلے کی حل میں اپنی بھر پور کوشش کریں گے جبکہ پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ذریعے اسے صوبائی اسمبلی کے فلور پر بھی اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے سڑک کی حفاظت میں غفلت برتنے پر پی ٹی آئی کی مذمت کی جس سے علاقے کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





