چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں کورونا کے تین مزید کیس کنفرم ہوگئے ہیں جسکے بعد ضلع لوئر چترال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز چترال لوئر کے تین مریضوں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں۔ جن مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں شیر نوازولد خلیل خان برزین گرم چشمہ عمر 25سال جو کہ اپر دیر میں اسٹاف نرس کے طور پر کام کررہے تھے اور چترال آنے کے بعد 15تاریخ کو مقامی قرنطینہ مرکز میں تھے۔ شیر نواز کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کراچی بھی گئے ہوئے تھے۔ دوسرا مریض شمس اکبر ولد عبد الغفار سکنہ چمرکن جوکہ 18اپریل سے کامرس کالج چترال میں قائم قرنطینہ مرکز میں تھے۔ انکے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کراچی سے واپس آئے ہوئے تھے۔ تیسرا مریض63سالہ رحمت ولی ولد عزیزاللہ توردہ چمرکن میں جو کہ اسلام آباد سے آئے ہوئے ہیں اور 18اپریل سے چترال کے قرنطینہ مرکزمیں موجود ہیں۔ ایک ہی دن تین مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آنا نہایت تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔ان حالات میں عوام کو چاہئے کہ احتیاطی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں تاکہ اس مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





