اپر چترال کے گاؤں کشم میں ایک چینی باشندے نے کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) اپر چترال کے گاؤں کشم میں ایک چینی باشندے نے کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کشم کے مقام پر معدنیات نکالنے والی ایک کمپنی کے ملازم ژوہینگشو (Xuhingshu)نے اسی کمپنی میں کام کرنے والی ایک کشمیری خاتون اقراء کے ساتھ شادی کرنے کے لئے پہلے اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کی شادی ایک سادہ اور مختصر مگر پروقار تقریب میں طے پائی۔ قبول اسلام کے بعد ان کا نام مولانا شمشیر الدین نے محمد معاویہ رکھا اور نکاح پڑہانے کا فریضہ بھی انجام دیا۔ نکاح کے وقت چینی باشندہ انتہائی خوش دیکھائی دے رہا تھا۔