تجار یونین چترال کے وفدنے صدر بشیر احمد کی قیادت میں ایس ایچ او چترال منیرالملک سے ملاقات کی.

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل)تجار یونین چترال کے وفدنے صدر بشیر احمد کی قیادت میں ایس ایچ او چترال منیرالملک سے ملاقات کی۔ملاقات میں چترال ٹاون میں بھیکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس کیمعاشرے پر برے اثرات پر تفصیلی بحث ہوئی۔وفد نے لوکل اور باہر سے آئے ہوئے پیشہ ور بھیکاریوں کوچترال ٹاون سے فوری بیدخل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ایس ایچ او منیر الملک نے پیشہ ور بھیکاریوں کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اسکے علاوہ چترال بازار میں سیکوریٹی گارڈز کے حوالیسے بھی تفصیلی بحث کی گئی اور چترال بازار کی سیکیوریٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔