چترال (نما یندہ چترال میل)۔ معروف عالم دین مولانا ڈکٹر محمد اسماعیل28 ستمبر سے پریڈ گرا ونڈ چترال میں درس دیں گے۔
چترال قرآن کے سایے میں!
قرآن کتاب ہدایت ہے، سینوں کا نور ہے، مومن کا ہتھیار ہے، راہنمائے زیست ہے، طریق زندگی اور دستور حیات ہے۔اقبال نے کہا تھا:
ہفت اقلیم جس سے ہو تسخیر بے تیغ و تفنگ
تو اگر سمجھے تو تیرے پاس وہ ساماں بھی ہے
فی زمانہ مسلمانوں کی نکبت و زوال پزیری کے اسباب میں سب سے بڑا سبب خود مسلمانوں کا قرآں سے دوری، اس کے ابدی پیغام سے ناآشنائی اور اس کے احکامات سے روگردانی ہے۔
وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر
اور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر
علماء فرماتے ہیں کہ بندے پر قرآن کے چار حقوق ہیں۔۔۔ یہ کہ اس پر ایمان لائے، یہ کہ اسے سیکھے، یہ کہ اس پر عمل کرے اور یہ کہ اس کا پیغام دوسرے انسانوں تک پہنچائے۔
ہم مسلمان فی زمانہ قرآن پر ایمان لانے کے سوا باقی کے تین حقوق سے اپنے تئیں بری الذمہ ہو چکے ہیں۔ یہی ہماری پستی، زوال اور پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
سبب کچھ اور ہے، تو جس کو خود سمجھتا ہے
زوال بندہ مومن کا بے زری سے نہیں
جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے۔ اس کے مستقل پروگرامات میں جس چیز کو اولیت حاصل ہے وہ ہے قرآن کا پیغام عام کرکے اس کے ذریعے اذہان و افکار میں انقلاب پیدا کرتے ہوئے اللہ کی زمین پر اس کے ابدی نظام کے نفاذ کی جدو جہد کرنا ہے۔ اس سلسلے میں معمول کے پروگرامات اور دروس ہر مقام پر جاری و ساری رہتے ہیں۔ ان معمول کے پروگرامات کے علاوہ عرصہ دراز سے چترال شہر میں سال میں ایک مرتبہ بڑے پیمانے پر قرآن کی محفل سجائی جاتی ہے۔ گزشتہ سال کرونا کی وجہ سے اس میں تعطل آیا تھا، اور امسال یہ مجلس مزید خوبصورت کرکے پیش کرنے کی سعی کی گئی ہے۔ معروف عالم دین مولانا محمد اسماعیل اپنی شرین زبان سے اس شرین کلام کا پیغام ملک بھر میں سناتے پھیرتے ہیں۔ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں اہل ایمان اس پروگرام کے طفیل قرآں کے پیغام سے مستفید ہوتے ہیں۔ مولانا محمد اسماعیل صاحب کی شخصیت اہل چترال کے لیے انجان نہیں ہے۔ عوام الناس ان کے طرز بیان، انداز درس اور شرین زبانی کے دلدادہ ہیں اور لپک لپک کر مرد و خواتین ان کے درس کی طرف آتے ہیں۔ چترال میں اس بار منعقد ہونے والا
درس قرآن کا ہفت روزہ پروگرام ان شاء اللہ 28 سمتبر سے پریڈ گراؤنڈ چترال میں نماز فجر کے معا بعد منعقد ہوا کرے گا۔ خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام کیا جائے گا۔ چترال ٹاون اور گرد و نواح کے باسیوں کو قرآن کا پیغام ابدی سننے کا ایک مرتبہ پھر بہترین موقع آیا ہے۔ لہذا خاندان کے افراد سمیت اس مبارک محفل میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال