شیشی کوہ کے معروف شخصیت اور سابق منیجر بینک مقبول احمد نے لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کو وادی شیشی کوہ کے عوام کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) شیشی کوہ کے معروف شخصیت اور سابق منیجر بینک مقبول احمد نے لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کو وادی شیشی کوہ کے عوام کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ بارہ کلومیٹر ہائیڈل چینل کو شیشی کوہ کیمکانات، زمینات، باغات اور جنگلات میں سے گزاری گئی ہے۔ جس سے علاقے کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔ لیکن افسوس کا مقام ہے۔ کہ پراجیکٹ کا نام شیشی کوہ ہائیڈل پاور سٹیشن پراجیکٹ رکھنے کی بجائے دانستہ طور پر لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ رکھ دیا گیا ہے۔ جس پر اب بھی نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر اس کیلئے بھر پوراجتجاج کیا جائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ اس پراجیکٹ کا نام تبدیل کرکے عوام شیشی کوہ کا حق مارا گیا ہے۔ اس لئے وادی کے تمام لوگوں کا مطالبہ ہے۔ کہ پراجیکٹ کو وادی شیشی کوہ کے نام پر رکھا جائے۔ کیونکہ یہ نام پاور سٹیشن میں ملازمت سے لیکر رائیلٹی تک اثرانداز ہو سکتی ہے۔ اور اس نام کو ایک سازش کے تحت شیشی کوہ کے عوام کی سادہ لوحی کا ناجائز فائدہ اٹھا کر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ نام کی تبدیلی کا یہ جواز بھی موجود ہے۔ کہ گولین ہائیڈل پاور اسٹیشن کی تعمیرمیں گولین کا پانی، زمین جنگلات باغات کو استعمال کیا گیا۔ اور بجلی گھر کا نام بھی گولین وادی کے نام پر رکھا گیا۔ جبکہ پاور ہاوس اور دفاتر کوغذی میں موجود ہیں۔ اس سے بات واضح ہوتی ہے۔ کہ شیشی کوہ والوں سے دھوکا کیا گیا۔ اور نام تبدیل کرکے ملازمت، مراعات و فوائد دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔ جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا۔کہ ستائیس ہزار افراد پر مشتمل شیشی کوہ کی آبادی کے ساتھ سراسر نا انصافی کی گئی ہے۔ جس کا ازالہ اب بھی کیا جانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہائیڈل چینل سے سب سے بڑا نقصان یہ ہوا ہے۔ کہ پانی کا رخ تبدیل کرنے کے باعث صدیوں سے جاری پینے کے صاف و شفاف پانی کے کئی چشمے سوکھ گئے ہیں۔ علاقہ کو ماحولیاتی طور پر شدید نقصان پہنچا ہے۔ اور لوگ صاف پانی سے محروم ہو چکے ہیں۔ اس کیباوجود شیشی کوہ کے لوگوں کی قربانیوں کا احترام نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پراجیکٹ کا نام اب بھی تبدیل کرکے شیشی کوہ ہائیڈل پراجیکٹ رکھا جائے۔ اور پراجیکٹ کے فوائد و مراعات اصل حقداروں کو دیا جائے۔ بصورت دیگر شیشی کوہ کے عوام بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔