(چترال میل رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پرملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں امریکہ کے خلاف اور فلسطین کے حق میں بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے امریکی اعلان کی شدید مذمت کی اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں مال روڈ پر مسجد شہدا کے مقام پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ نے امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔ ٹرمپ کا اعلان پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ مسلمان حکمران بزدلی کا رویہ چھوڑ کر ٹرمپ کے اعلان کے خلاف جرأ تمندی کا مظاہرہ کریں۔ مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی عالم اسلام کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے امریکہ کی اسلام دشمنی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں اور اب امریکہ ایک ایسی جنگ مسلط کرنے کا اعلان کر چکاہے جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کو اب امریکی غلامی چھوڑ کر امت مسلمہ کی سرفرازی اور بیداری کے لیے ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کا کوئی مہذب ملک امریکہ کے اس شر انگیز اعلان کی حمایت نہیں کر سکتا۔ چین، برطانیہ، روس، جرمنی، فرانس اور دیگر بڑی عالمی قوتوں نے ٹرمپ کے اعلان کر مسترد کرکے دنیا کو ایک تباہ کن جنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے جس سنجیدہ رویے کا اظہار کیاہے، وہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو رابطہ عالم اسلامی کے اجلاس میں شرکت کر کے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرنی چاہیے اور مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف امریکی و صیہونی ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان کو فرنٹ لائن پر نظر آناچاہیے تاکہ امت کی رہنمائی اور قیادت کا فرض پوراکیا جاسکے۔
نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع اور بعد ازاں مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر کے یہودیوں نے صلیبیوں کی مدد سے 1924 ء میں خلافت کی بساط لپیٹ کر مسلمانوں کے قبلہ اول پر قبضہ کر لیا۔ اقوام متحدہ کی فلسطین اور آزاد کشمیر کے بارے میں قرار دادوں پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے مسلمانوں کے یہ دونوں مقبوضہ خطے ہندو ؤں اور یہودیوں کے قبضہ میں ہیں نصف صدی کے ظلم و جبر کے باوجود اسرائیل کو آج تک جرأت نہیں ہوئی تھی کہ وہ بیت المقدس کو دارالخلافہ قرار دے ٹرمپ کے اعلان کی دنیا بھر میں مذمت ہورہی ہے اور دنیا بھر کے مہذب انسان سراپاااحتجاج ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت عالم اسلام کے پاس اتحاد و یکجہتی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا اور امت کا اتحاد صرف قرآن پر ہوسکتاہے۔اس موقع پر امیر جماعت
اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، عبدالعزیز عابد ود یگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
پشاور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام تاریخی جامع مسجد مہابت خان کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے امت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ القدس مسلمانوں کا تھا مسلمانوں کا ہی رہے گا،ہم القدس پر کسی اور کا تسلط تسلیم کرنے کو تیار نہیں، القدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنا دراصل گریٹر اسرائیل کے نقشے میں رنگ بھرنا ہے،اب اسرائیل کا اگلا ہدف بیت اللہ ہوگا۔ ہم امریکہ کے جنونی صدرکے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس اعلان کو مسترد کرتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہا امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے مسلم ممالک سمیت پوری مہذب دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اس اقدام سے ڈونلڈٹرمپ کی مسلمانوں سے دشمنی کھل کر سامنے آ گئی۔
جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام رحمت آباد میں احتجاجی مظاہر ہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر شمس الرحمن سوات اور دیگر رہنماؤں نے کہاکہ طاغوتی قوتیں دنیا کے امن کوتباہ کرنے کی سازش کررہی ہیں امریکہ دنیا میں خانہ جنگی کرواکراپنا اسلحہ فروخت کرنا چاہتاہے تاکہ اس کی تیزی سے تباہ ہوتی معیشت کوسہارامل سکے لیکن ٹرمپ کی اسرائیل نوازپالیسیاں اور اسلام دشمنی امریکہ کی تباہی میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔
فیصل آباد میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان نے کہا کہ ٹرمپ کے جارحانہ رویے نے دنیاکوتیسری عالمی جنگ کے دھانے پر پہنچادیا ہے۔ذرہ سی چنگاری بھی کسی بڑی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔
ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کے خلاف ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں یوم احتجاج منایا گیا ضلعی ہیڈکوارٹرزپرمظاہرے واحتجاج ہوا جمعہ کی نمازکے موقع پر مساجد میں القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے خلاف قراردادیں پاس کی گئی۔علمائے کرام نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت،لورالائی،ژوب،ڈیرہ مراد جمالی،نصیر آباد،گوادر،تربت،دکی،لسبیلہ،حب ودیگر اضلاع میں بھر پور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات