حکومت خیبر پختونخوا نے مندرجہ ذیل افسران کے فوری طور پر عوامی مفاد میں تعیناتیوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے مندرجہ ذیل افسران کے فوری طور پر عوامی مفاد میں تعیناتیوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسر بکار خاص سید ظفر علی شاہ (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت مینجنگ ڈائریکٹرخیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی پشاور،ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی احمد زیب (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (پراجیکٹس)فاٹا،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت محمد طارق (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ فہیم خان آفریدی(پی اے ایس۔بی ایس۔18)کی خدمات ای اینڈ ایس ای کی صوابدید پررکھ دی گئی ہیں،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ فنانس فہد وزیر(پی ایم ایس۔بی ایس۔18)کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ،سیکرٹری ٹو کمشنر بنوں ذیشان عبداللہ ٰ(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ قانون اورڈپٹی سیکرٹری لاء ڈیپارٹمنٹ رضوان اللہ خان (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری ٹو کمشنربنوں تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل معدنیات و معدنی ترقی خیبر پختونخوا فضل واحد (بی ایس۔19)کو ڈائریکٹر جنرل معدنیات و معدنی ترقی خیبر پختونخوا (سیکرٹری محکمہ معدنی ترقی کو ان کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کر کے)اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور سید سیف الاسلام شاہ(پی ایم ایس۔بی ایس۔18)کو ڈی او(ایف اینڈ پی)ہری پورکا اضافی چارج تاحکم ثانی تفویض کئے گئے ہیں۔ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔