چترال (نمائندہ چترال میل) کالاش ویلی بمبوریت کے گرمائی چراگاہ سے نامعلوم افراد نے تقریباً دو سو مال مویشیوں اور ایک شخص کو مبینہ طور پر اغوا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چار افراد کے مال مویشی گرمائی چراگاہ میں چر رہے تھے۔ کہ نامعلوم افراد نے انہیں ایک جگہ جمع کیا۔ اور لے گئے۔ اس دوران مبینہ طور پر چرواہے کو بھی پکڑ کر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق چوری شدہ مال مویشیوں کی تعداد ایک سو پچاس ہے۔ اور کسی فرد کو اغوا نہیں کیا گیا ہے۔ اور یہ واقعہ پیر کے روز کافی لیٹ ٹائم پر واقع ہوا۔
اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ کہ اغوا کار مقامی ہیں یا کسی اور ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔ چترال میں گرمیوں کے موسم میں جب مال مویشی گرمائی چراگاہوں میں ہوتے ہیں تو اکثر اوقات مال مویشیوں کی چوری اور اغوا کی وارداتیں ہوتی ہیں۔ چار سال پہلے آٹھ جولائی کے دن سینکڑوں مال مویشیاں چوری کی گئیں اور کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو چرواہوں کو پہلے اغوا اور پھرقتل کیاگیا تھا۔ حالیہ اغواکاروں کی گرفتاری کیلئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





