چترال(نمائندہ چترال میل)مسلم لیگ ن تحصیل چترال نے قومی اسمبلی میں چکدرہ شندور لنک روڈ پر چترال کے عوام کے لیے مظبوط اور طاقت ور آواز اٹھانے پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک اخباری بیان میں صدر مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ نے کہا کہ قاید میاں نوازشریف نے اپنے دور میں چترال کے لیے ریکارڈ ساز کام کرنے کے باوجود چترال کے عوام نے نام نہاد تبدیلی سرکار اور اسلامی انقلاب کے دعویداروں کو کامیاب کرایا اور مسلم لیگ ن کو چوتھے نمبر پر رکھا۔اس کے باوجود مسلم لیگ ن نے اقتدار کی بجائے اقدارشرافت اعلیٰ ظرفی کی سیاست کرتے ہوئے اب بھی چترال کے لیے آواز بلند کرکے یہ ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اب بھی اور آیندہ بھی چترال جیسے پسماندہ علاقے کے ساتھ تھے ہیں اور چترال کے لیے جدوجہد کرتے رہینگے۔
مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال نے مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا افتتاح کردہ گیس پلانٹس کو موجودہ تبدیلی سرکار کی جانب سے رول بیک کرنے کی خبریں ہیں۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی قیادت سے اپیل ہے کہ اسمبلی میں اس بارے نام نہاد تبدیلی سرکار سے وضاحت طلب کرے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





