(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت میں میڈیکل آفیسرز(بی پی ایس۔17) کے3105منتخب امیدواروں کے نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی درخواست پر مذکورہ پوسٹوں کو پُر کرنے کے لئے کمیشن کی جانب سے کل3266 اسامیاں 30ستمبر2016کو مشتہر کی گئی تھیں جبکہ کمیشن نے انٹرویوز کا عمل پانچ پینلز کے ذریعے یکم نومبر2016 سے 28 اپریل 2017 تک مکمل کیا تاہم نتائج کو حتمی شکل میں عدالتی حکم امتناعی کے باعث تاخیر ہوئی لیکن خوش قسمتی سے مذکورہ حکم امتناعی یکم جون2017کو ختم ہو گیا جس کے بعد میرٹ لسٹ کی تیاری ممکن ہو گئی۔مذکورہ بھرتیوں کی تفصیلات کے مطابق کل3266اسامیوں کے لئے کل6894درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ کل5984امیدواروں نے انٹرویو دیئے جن میں سے5159امیدوار اہل قرار پائے۔اس امر کا اعلان ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





