چترال (محکم الدین) حکومت خیبر پختونخوا کے ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس، کلچر، آثار قدیمہ و امور نوجوانان نے قدیم کالا ش تہذیب و ثقافت کے تحفظ کیلئے تینوں کالاش وادیوں میں بیس کنال زمین خرید لی ہے۔ کالاش وادیاں ہزاروں سال قدیم تہذیب و ثقافت کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ اور عالمی سطح پر ان کی تاریخی و آثاریاتی اہمیت ہے۔ لیکن اس قدیم تہذیب کے حامل قبیلے کے پاس قبرستان (مڈوکجال) کیلئے جگہیں ختم ہو چکی تھیں۔ اور چھارسو (ڈانسنگ پلیس) بھی بہت محدود رہ گئے تھے۔ اس لئے عرصے سے نئے قبرستان کیلئے زمین کی خریداری اور چھارسو کی توسیع کی ضرورت محسو س کی جا رہی تھی۔ جس کیلئے بیس کنال زمین خرید لی گئی ہے۔ جن میں کراکاڑ بمبوریت میں قبرستان کیلئے 3کنال، برون قبرستان کیلئے 4کنال، ڈانسنگ پلیس بتریک بمبوریت کی توسیع کیلئے 4کنال، بیہاڑ بریر قبرستان کیلئے ڈیڑ ھ کنال، ڈانسنگ پلیس کیلئے 0.30کنال، بڑانگورو رمبور ڈانسنگ پلیس کیلئے 3.35 کنال، بھٹیٹ رمبور کیلئے 2کنال، بتریک قبرستان کیلئے 1.5 کنال و 0.16کنال اور کالاشگرام کیلئے 0.28 کنال شامل ہیں۔ جن کی مجموعی مقدار 20 کنال بنتی ہے۔ کالاش قبیلے کے قبرستان ختم ہو چکے تھے۔ اور قبیلے کے انجہانی میتوں کو دفنانے میں بہت مشکلات درپیش تھیں۔ جس کیلئے معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ کی کوششوں سے وزیر اعلی کے خصوصی احکامات کے تحت ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس، آرکیالوجی و میوزیم نے یہ زمین خرید کر قبیلے کے حوالے کی۔ کالاش قبیلے میں تقریبا ایک سو سال قبل مردوں کو زمین میں دفنانے کا طریقہ شروع ہوا۔ جبکہ اس سے قبل کالاش قبیلہ اور شیخان قبیلے کے لوگ مردوں کو لکڑی کیتابوت میں رکھ کر زمین کے اوپر ہی رکھ دیتے تھے۔ لیکن اس سے ماحولیاتی مسائل پیدا ہوئے اور مردوں کے ساتھ تابوت میں رکھے جانے والے روایتی سامان محفوظ نہیں رہے۔ اس لئے دفنانے کو بہتر سمجھا گیا۔ کالاش ویلی بمبوریت کے کراکاڑ گاوں میں قدیم قبرستان آثار قدیمہ کی صورت میں موجود ہے۔ جس میں زمین کے اوپر کئی تابوت پڑے ہیں۔ جن میں انسانی ڈھانچے کے باقیات دیکھے جا سکتے ہیں۔ اب اس قبرستان میں دفنانے کیلئے کوئی جگہ خالی موجود نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے قبیلے کو انتہائی مشکلات درپیش تھیں۔ کالاش قبیلے کے عمائدین اور لوگوں نے قبرستان اور مذہبی تہوارچلم جوشٹ اور چترمس کیلئے زمین خریدنے پر وزیر اعلی محمود خان، معاون خصوصی وزیر اعلی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ اور ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس، کلچر، آرکیالوجی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور اسے حکومت اور وزیر زادہ کی طرف سے کالاش قبیلے کیلئے عظیم تحفہ قرار دیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





