چترال(نما یندہ چترال میل)پولیو کے خاتمے کے لئے ضلعی کمیٹی (ڈپیک) کا تین روز قبل منعقدہ اجلاس ڈپٹی کمشنر لویر چترال اور ڈی ایچ او سمیت مختلف محکمہ جات کے ضلعی سربراہان کی غیر حاضری کی وجہ سے بالائی حکام نے منسوخ کرکے دوبارہ اجلاس منعقد کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے۔
یہ اجلاس 31مئی سے شروع ہونے والی پولیو کے خلاف مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بلایا گیا تھا۔ سی پی آئی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فرمان نظار نے بتایا کہ جمعہ کے روز منسوخ شدہ اجلاس کو دوبارہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈی سی لویر چترال حسن عابد نے کی جبکہ محکمہ جات کے سربراہان کی اکثریت موجود تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں گزشتہ دن کے منسوخ شدہ اجلاس کے ایجنڈے اور فیصلہ جات کو برقرار رکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی نے تمام محکمہ جات کو افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لئے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کریں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈپیک میں تمام سرکاری محکمہ جات کے ضلعی سربراہ، ضلعے میں کام کرنے والے این جی اوز کے سربراہ عہدے کے لحاظ سے ممبر ہوتے ہیں جبکہ ہر قومی مہم سے پہلے ڈپیک منعقد کیا جاتا ہے۔ سابق ڈی سی اسامہ وڑائچ شہید کے بعد سے ڈپیک اجلاسوں میں ڈی پی او سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈز آ ف ڈیپارٹمنٹس کی حاضری کی شرح بہت ہی کم رہ گئی ہے جن کی جگہ کلیریکل اسٹاف حاضر ہوتے ہیں جن کے پاس اپنے محکمے کی طرف سے فیصلہ کرنے کی اتھارٹی نہیں ہوتی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





