سرکاری ملازمین کی صحافت ممبر شپ ختم کرنے پر ایک ماہ میں عمل کیا جائے، سندھ ہائی کورٹ کا حکم۔

Print Friendly, PDF & Email

کراچی (ایم ڈیسک) سرکاری ملازمین کی صحافت ممبر شپ ختم کرنے پر ایک ماہ میں عمل کیا جائے، سندھ ہائی کورٹ کا حکم۔سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری ملازمین کے صحافت کرنے کے کیس کی سماعت ہوِئی۔ جسٹس ذوالفقار احمد اور سلیم جیسر نے عدالت حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پرسماعت کی۔ درخواست گزار صحافی رضوان تھیبو کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی و صوبائی ملازمین عدالتی فیصلے کے باوجود صحافت کررہے ہیں۔جس پر عدالت نے حکم دیا کہ تمام سرکاری ملازمین کے انفارمیشن ایکریڈیشن کارڈ فوری منسوخ کئے جائیں اور سرکاری محکمے قوانین پر سرکاری ملازمین سے ایک ماہ میں تکمیل کروائیں۔ محکمہ سندھ انفارمیشن فوری پریس کلبس کی باڈیز میں سرکاری ملازمین کے عہدے یا ممبر شپ ختم کروانے پر عمل کروائے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے سامنے استدعا کی کہ سندھ سروس کنڈکٹ روک 21,22,23 کے مطابق سرکاری ملازمین صحافت نہیں کرسکتا اور 2008 کے پاس رولز میں بھی کسی اخبار میں کالم، رپورٹر، ایڈیٹر، نیوز ایڈیٹر یا ڈائریکٹر نیوز نہیں بن سکتے۔