اپر چترال پولیس نے موردیر گاؤں میں 18سالہ لڑکا حیدر علی کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت کرتے ہوئے وقوعہ کے چوبیس گھنٹوں کے اندر مبینہ قاتل کا سراغ لگا لیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) اپر چترال پولیس نے موردیر گاؤں میں 18سالہ لڑکا حیدر علی کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت کرتے ہوئے وقوعہ کے چوبیس گھنٹوں کے اندر مبینہ قاتل کا سراغ لگا لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ قاتل عظیم اللہ کا تعلق موردیر سے ہے۔ مزید تفصیلات معلوم نہ ہو سکے جبکہ ڈی پی او اپر چترال ذولفقار تنولی نے کہا کہ کیس میں پیشرفت کے بارے میں تمام معلومات کل (بدھ) تک میڈیا کو جاری کیا جائے گا۔