رمضان المبارک کے دوران اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں قائم یوٹیلیٹی اسٹوروں میں آٹا، چینی اور گھی کی سبسڈائزڈ نرخوں میں فراہمی جاری ہے۔ اکمل خان ریجنل منیجر

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترا ل میل) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے چترال کے ریجنل منیجر اکمل خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں قائم یوٹیلیٹی اسٹوروں میں آٹا، چینی اور گھی کی سبسڈائزڈ نرخوں میں فراہمی جاری ہے جس کی وجہ سے صبح سے شام تک ان اسٹوروں میں رش دیکھا جاتا ہے۔ مقامی میڈیا کے استفسار پر انہوں نے کہاکہ انہوں نے علاقے میں رش کے پیش نظر اور ذیادہ سے ذیادہ خاندانوں تک سبسڈی کا فائدہ پہنچانے کے لئے چینی کا کوٹہ رمضان کے دوران 300ٹن سے بڑہا کر 400ٹن اور آٹا کا کوٹہ 540ٹن سے بڑہاکر 700ٹن کردیاگیاہے جبکہ گھی کا کوٹہ 240ٹن سے بڑہاکر 360کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے کہاکہ بے پناہ رش کے پیش نظر ان تینوں آئٹمز کے لئے صبح، دوپہر اور سہ پہر کا الگ الگ وقت مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹوروں سے متعلق کسی بھی شکایت کو ان کے نوٹس میں لانے پر زوردیا تاکہ سروس کی معیار بہتر سے بہتر ہوسکے۔