چترال (نما یندہ چترال میل) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے بھی پینے کے پانی پر ٹیکس چارجز لینے کا عمل شروع کیا جس کا آعاز اپر چترال ضلع کے ہیڈ کوارٹرز بونی سے کیا گیاہے جہاں فی گھرانہ کنکشن کے لئے360روپے لئے جارہے ہیں۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر نے رجسٹریشن کی مد میں بونی کے مقام پر فی گھرانہ 360روپے کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس کا سلسلہ اپر چترال اور لویر چترال کے اضلاع میں دوسرے دیہات تک بڑہایا جائے گا جہاں اس محکمے کی ڈرنکنگ واٹر سپلائی اسکیم موجود ہو۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے انہیں اس سال 8لاکھ روپے اس مد میں اکھٹا کرنے کے لئے ٹارگٹ دی ہے جس کے لئے انہوں نے بونی سے اس عمل کا آعازکیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان چارجز کی وصولی محکمے کے اہلکار نقد کی صورت میں لے رہے ہیں جنہیں بعدمیں حکومت کے خزانے میں جمع کئے جائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





