داد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔ویکسین آسان

Print Friendly, PDF & Email

داد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔ویکسین آسان
ویکسین آسان
تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کورونا کی ویکسین آسان ہو گئی ہے حکومت نے ویکسین کے لئے رجسٹریشن کی شرط کو ختم کر دیا ہے 60سال سے اوپر کے مردوزن کسی بھی ہسپتال میں اپنا شنا ختی کارڈ دکھا کر ویکسین کی پہلی خوراک (Dose) لے سکتے ہیں دوسری خوراک کے لئے تاریخ دی جائیگی اُس تاریخ سے ایک دن پہلے فون کر کے ویکسین کے بارے میں معلومات دی جائیگی خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں چا ئینہ کی ویکسین سائنو فارم دستیاب ہے ویکسین اسسٹرانیکا کے مقا بلے میں زیا دہ محفوظ اور زیا دہ کار آمد ہے ویکسین جدید میڈیکل سائنس کی اہم ایجا دات میں شا مل ہے وطن عزیز پا کستان میں چیچک، ملیریا اور 5دیگر امراض کو ویکسین کی مدد سے ختم کیا گیا پو لیو اور کورونا کے خلا ف ویکسین کے استعمال پر تیزی کے ساتھ کام ہو رہا ہے ویکسین ایسی ٹیکنا لو جی ہے جس کے ذریعے کسی بیماری کے جراثیم کی مدد سے ایسی دوا تیار کی جا تی ہے جو انسا نی بدن میں داخل ہو کرمرض کے خلاف جسم کا دفاع کرنے والی مر دہ اور نیم مر دہ طا قتوں کو جگا دیتی ہے خوا بیدہ قو توں کو بیدار کر تی ہے جسم کو خبردار کرتی ہے کہ ”میری بیماری“ حملہ کر نے والی ہے، بیدار اور تیار ہو، مقابلہ کرو، چنا نچہ انسا نی جسم کے اندر مخصوص بیماری کو روکنے کے لئے جو دفاعی نظام اللہ پا ک نے رکھا ہوا ہے وہ دفاعی نظام فوراً چوکنا ہو جا تا ہے اور دفاعی مور چوں پر آکر اپنا کام شروع کر تا ہے اس کی مثا ل ہماری مسلح افواج کے جنگی مشقوں کی طرح ہو تی ہے ویکسین لیتے ہی جنگی مشقیں شروع ہو جا تی ہیں پیدل فو ج آگے بڑھتی ہے توپ اور ٹینکوں کے دستے ساتھ ساتھ چلتے ہیں ہوائی جہاز اوپر سے اپنے کر تب دکھا تے ہیں نیوی حر کت میں آجا تی ہے اور بیما ری کے کسی بھی ممکنہ حملے کو روکنے کی تیا ری مکمل ہو تی ہے ویکسین نہ ہو تا تو جراثیم اچا نک حملہ کر کے جسم کے اندر بیما ری کی جڑیں لگا دیتے اور تندرست انسان کو بیمار ی کے منہ میں دے دیتے ایک سال پہلے تمام دنیا میں کورونا کے خلا ف ویکسین کی تیاری پر کام شروع ہواتھا کو رونا کے مریضوں کا پلا زمہ لیا گیا، کلچر کی حسا سیت کے متعدد ٹیسٹ ہو ئے دو قسم کے ویکسین سامنے آئے پہلی قسم وہ ہے جس میں مر ض کے جراثیم مر دہ حا لت میں دوائی کے اندر ڈالے جا تے ہیں یہ جراثیم جسم میں داخل ہونے کے بعد پہلے خود زندہ ہوتے ہیں پھر جسم کے اندر مو جود قوت مدافعت کو بیدار کر کے مر ض کے خلاف مورچہ بندی کرتے ہیں چینی ویکسین سائنو فارم ایسی ویکسین ہے اس کی خو بی یہ ہے کہ اس کا کوئی منفی پہلو یا سائیڈ ایفیکٹ نہیں دوسری ویکسین وہ ہے جس میں کرمرض کے زندہ جراثیم دوا میں ملا ئے جا تے ہیں اور زندہ جراثیم ویکسین کے ساتھ صحت مند آدمی کے جسم میں داخل ہو کر فوری طور پر مو بندی کر لیتے ہیں اس مو رچہ بندی میں ہلکا بخار ہو سکتا ہے مرض کی دوسری علا مات بھی سامنے آسکتی ہیں گویا ویکسین جسم میں داخل ہو تے ہی جنگی مشقوں کا بازار گر م کر دیتی ہے اسٹرانیکا اس قبیل سے تعلق رکھنے والی ویکسین ہے جس میں کورونا کے زندہ جراثیم مو جو دہ ہیں ما ہرین طب اور ڈاکٹر وں نے چائینہ ویکسین سائینو فام کو زیا دہ محفوظ قرار دیا ہے چنا نچہ ہمارے ہسپتالوں میں سائینو فارم استعمال کیا جا تا ہے حکومت نے دوما ہ پہلے ویکسین کے لئے بزرگ شہریوں کی رجسٹریشن کا طریقہ مشتہر کیا تھا اس میں نا درا اور محکمہ صحت کے اشتراک سے شہریوں کو ہسپتال کا نا م دے کر تاریخ دی جا تی تھی اور ویکسی نیشن کے لئے چا ر ہندسوں کا کوڈ دیا جاتا تھا 80سالہ شہری کو اُس کے گھر سے 160کلو میٹر دور ہسپتال کا نا م بھیجا جاتاتھا دوبارہ کو شش کرنے پر قریبی ہسپتال کی جگہ 200کلو میٹر دو رکسی دوسرے ضلع کے ہسپتال کا نا م چار ہندسوں کے کوڈکے ساتھ بھیجا جاتا تھا رجسٹریشن کی پیچید گی کے بارے میں حکومت کو رپورٹیں مل گئیں ان رپورٹوں پر حکومت نے رجسٹریشن کی پیشگی شرط کو ختم کر کے سیدھا سادہ سسٹم دے دیا اب کوئی بھی شہری اپنا شنا ختی کار ڈ لیکر قریبی ہسپتال میں جاسکتا ہے، کسی کوڈ (Code) کی ضرورت نہیں شنا ختی کارڈ میں تاریخ پیدا ئش درج ہے اس تاریخ سے شہری کی عمر کا پتہ لگ جا تا ہے ہسپتال کا عملہ ضروری کوائف درج کر نے کے بعد ویکسین کا اجراء کر تا ہے یہ آسان طریقہ ہے اس کے لئے سمارٹ فو ن اور لیپ ٹاپ کی ضرورت نہیں وائی فائی یا تھری جی اور فورجی کی ضرورت نہیں یہ اندیشہ بھی نہیں کہ آپ رجسٹر یشن کرینگے تو آپ کو گھر سے 160کلو میٹر یا 200کلو میٹر دو رکسی ہسپتال میں بلا یا جا ئے گا آپ اپنی سہو لت کے مطا بق اپنے قریبی ہسپتال کے ویکسی نیشن سنٹر پہنچ جا ئیں، شنا ختی کارڈ دکھا کر ویکسی نیشن کرا لیں اور کورونا کو ”ناں“ کر کے دور بھگا ئیں۔