چترال (نما یندہ چترا ل میل) پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر سجاد احمد خان نے صوبائی حکومت کی طرف سے لینڈ سٹلمنٹ کے حوالے سے چترالی عوام کے تحفظات دور کرنے، کمیشن کے قیام اور ریکارڈ حوالگی موخر کرنے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ، چیف سکیرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیواور کمشنر ملاکنڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعہ کے روزپارٹی کے مقامی رہنماؤں محبوب الرحمن، خیر الرحمن، ضیاء الرحمن، امیر علی، حیات الرحمن اور عمران کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لینڈ سٹلمنٹ چترال نے چترال کے 93 فیصد رقبے کو سرکاری ملکیت قرار دے کر عوام میں ایک تشویش پیدا کی تھی مگر وزیر اعلیٰ کی طرف سے بروقت اقدام پر عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں لینڈ سیٹلمنٹ ریکارڈ 31مارچ تک ڈی سی چترال کے حوالے ہونا تھا لیکن وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب تک عوامی تحفظات دور نہیں کئے جاتے، ریکارڈ کی تکمیل اور ڈی سی چترال کو حوالگی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے لوگوں کیلئے یہ خوشی کی بات ہے کہ معاون خصوصی وزیر زادہ کی کوششوں سے وزیر اعلی کی طرف سے کمیشن کے قیام، عوام کے تحفظات دور کرنے اور ریکارڈ کی حوالگی موخر کر دی گئی ہے۔سجاد احمد خان نے کہاکہ چترال میں نہ صرف لینڈ سٹلمنٹ کا ایشو حل طلب ہے۔ بلکہ اس کے ملازمین کو مستقل کرنے کا مسئلہ بھی حل کیا جانا چائیے۔ جو کہ روزگار چھین جانے کے سلسلے میں انتہائی خوف اور مایوسی سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات باعث تعجب ہے کہ دیر اور سوات جیسے اضلاع میں لوگ پہاڑوں میں اپنی مرضی سے مکانات بنا رہے ہیں لیکن چترال میں تمام پہاڑوں، جنگلوں، ریور بیڈز کو سرکاری ملکیت قرار دی جارہی ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





