چترال ( نما یندہ چترال میل) گرم چشمہ سے تحصیل کونسل کے سابق ممبر خوش محمد نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی گبور کسٹم اسٹیشن میں اسامیوں پر بھرتیوں سے متعلق جو پریس کانفرنس کی تھی، وہ سب غلط فہمی کا نتیجہ تھی جبکہ انہیں اصل حقائق کا بعد میں علم ہوا۔ جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں علاقے کے عمائیدین سراج الدین، قربان نظار، محمد ولی اور علی خان کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ گرم چشمہ سے سابق ممبر ضلع کونسل محمد حسین کا کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں پر اثر انداز ہونے کاالزام غلط فہمی کی بنا پر انہوں نے لگایا تھا جس پر وہ چیف کلکٹر کسٹم پشاور، سابق ممبر ضلع کونسل محمد حسین اور گرم چشمہ کے عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے پریس کانفرنس سے جن دوسرے حضرات کو بھی ذہنی تکلیف لاحق ہوئی ہو، ان سب سے معذرت کا خواہان ہیں۔ خوش محمد نے کہاکہ محمد حسین کی خدمات لوٹ کوہ وادی کی ترقی کے لئے قابل قدر ہیں جنہیں کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا اور شاہ سدیم پاس کو تجارت کے لئے دوبارہ کھولنے کے لئے وہ گزشتہ دو دہائیوں سے وہ سخت جدوجہد کرتے رہے ہیں جس کا سب معترف ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات