اپرچترال(نمائندہ چترال میل) معتبرات ریشن،لون،زیئت اور شوگرام کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت صدر تحریک بحالی ریشن بجلی گھر نادر جنگ منعقد ہوئی۔معتبرات نے اپر اور لوئر انتظامیہ کی طرف سے ریشن اور لون سے ٹرانسمیشن لائن کی لینک بونی منتقل کرنے کے احکامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ تحریک حقوق اپر چترال خود ساختہ لیڈوروں پر مشتمل ہے جوکہ صرف اور صرف اپنے علاقوں کے لئے آواز اُٹھاتی ہے اور دوسروں علاقوں کو نظر انداز کرتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گولین گول بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ریشن اور لون سے لینکوں کو شفٹ کرنا مسئلے کا حل نہیں اگر ایسا کیا گیا تو مذکورہ علاقے کے عوام سراپا احتجاج ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تحریک حقوق اپر چترال کے زمہ داروں پر ہونگی۔اُنہوں نے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی طرف سے تحریک حقوق اپر چترال کے ساتھ میٹنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔میٹنگ میں عبدالرب،سید سردار حسین شاہ،عارف اللہ،ابولیس خان،شہزادہ منیر،صوبیدار میجر(ر)عبدالغفار،ابراہیم،سابق کونسلرمحمد علی،فیض الرحمن،سابق کونسلر رحمت ولی،محمد نبی خان اور حکیم حیات الدین موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات