پشاور (نمائندہ چترال میل)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے خوراک قلندرخان لودھی نے کہاہے کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وہ دن رات کوششیں کر رہے ہیں اور بہت جلد صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام جان جائیں گے کہ واقعی صوبائی حکومت نے عوام کو ان کے حقوق دے کر اپنا فرض ادا کردیاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز منگل اپنے دفترپشاور میں چترال سے آئے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک سمیت محکمہ خوراک کے دیگر افسران اور فلور ملز مالکان نے شرکت کی۔اجلاس میں چترال میں نئے بنائے گئے فلور ملز کے حوالے سے بات چیت ہوئی، وزیر خوراک نے کہا کہ فلور ملز کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے اور بہت جلدفلور ملز کے لئے ٹرکوں کا بندوبست بھی کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر لوازمات کر مہیاکریں گے۔قلند لودھی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے وعدے پورے کردیئے اور عوام کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی عمل میں تیزی لارہے ہیں تاکہ کم وقت میں عوام کے مسائل حل ہوں اور عوام مایوسی کا شکار نہ ہوں۔انہوں نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ان کومنصوبے سے متعلق ہر لمحے باخبررکھا جائے گا اوران میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چار سالوں میں ہم اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔حاجی قلندر لودھی نے کہا کہ ایک فلور مل قائم کرنے سے پہلے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے این او سی لی جائے گی اور این او سی نہ ہونے کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی،اور فلور ملز کو معائنہ کے بعد کارآمد قرار دیا جائے گا۔اس کے لئے ضلع میں ایک ڈی ایف سی تعینات کیا گیا ہے۔ڈی ایف سی کے ساتھ ایک معاہدہ کریں گے تاکہ مستقبل میں کوئی مسئلہ پیش نہ ہو۔وزیر خوراک نے کہا کہ گندم کو فلور ملوں تک لے جانے کا انتظام بہت جلد کیا جائے گا۔حاجی قلندر لودھی نے کہاکہ گندم کے نمونے پی سی ایس آئی آر اور ترناب فارم کی لیبارٹریز میں چیک کرنے کے بعداس کی ترسیل اجازت دی جائے گی تاکہ کسی قسم کی خرابی کا احتمال نہ رہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





