چترال(محکم الدین)جمعیت العلماء اسلام چترال نے چترال سے گیس پلانٹ کے منصوبے کو گلگت منتقل کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ کہ سابقہ حکومت میں اس منصوبے کے لئے تین مقامات پر لی گئی آراضی کو اکشن نہیں ہونے دی جائے گی۔اور ہرقسم کا اقدام اُٹھانے پر دریغ نہیں کیا جائے گا۔جمعہ کے روز چترال ٹاون کے پی آئی اے چوک میں منعقدہ ایک احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت العمائے اسلام لوئر چترال سابق امیر ایم پی اے مولانا عبدالرحمن،سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر،سابق ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور،سینر نائب امیر اپر چترال مولانا فتح الباری اور سیکرٹری اطلاعات قاضی نسیم نے کہا کہ سابق نوازشریف حکومت میں ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں سے چترال میں جنگلات پر دباؤ کم کرنے اور ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کیلئے گیس پلانٹ منصوبے کیلئے زمین خریدے گئے تھے۔لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اب اس منصوبے کو چترال سے گلگت منتقل کرنے کی باتیں ہورہی ہیں اور حکومت اس سلسلے میں خریدکردہ زمین کو دوبارہ فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں ایندھن کیلئے جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہوررہی ہے۔اس لئے جنگلات کو بچانے کیلئے یہ پلانٹ واحد بہرتین پراجیکٹ تھے۔اس لئے پراجیکٹ کو چترال سے دوسری جگہ منتقل کرنا چترال کے ساتھ ظلم وزیادتی کی انتہا ہے جبکہ موجودہ حکومت جنگلات کی افزائش کے سلسلے میں دعوے کرتے نہیں تھکتی۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اس منصوبے کی تنصیب پر فوری طورپر کام شروع کیا جائے۔مقررین نے حکومت کی طرف ہوشربا مہنگائی کو ناقابل برداشت قراردیا اور کہا کہ آئی ایم ایف کی ایما پر عوام کو ظلم کی چکی میں پسا یا جارہا ہے۔مقررین نے چترال تا کلکٹک مین روڈ کی فوری مرمت اور بروز کے مقام پر متاثرہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔انہوں نے یوٹیلیٹی سٹور میں اشیاء خوردنوش کے ساتھ غیر ضروری اشیاء خریدنے پر مجبور کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اور ادویات کی قیمتوں کوناقابل برداشت قرار دیا۔مقررین نے چترال میں پی ڈی ایم کا اجلاس بلاکر متفقہ پلیٹ فارم سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا۔مقررین نے چترال میں غیر معیاری اشیاء کے خلاف حلال فوڈ کے اقدام کو سراہا تاہم اُنہوں نے کہا کہ چترال میں گذشتہ روز ایک فرم کے لاکھوں مرغیاں دریا برد کی گئی ہیں جس کے بارے میں سنا جارہاہے کہ ایک سازش کے تحت یہ قدم اُٹھایا گیا تھا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات