داد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔۔۔۔ صحت کار ڈ کی نعمت
صحت کار ڈ کی نعمت
خیبر پختونخوا کے 4کروڑ شہریوں کو صحت کارڈ کی نعمت مل گئی ہے اور لطف یہ ہے کہ الگ کارڈ لینا اور دکھا نا ضروری نہیں ہر شہری کا شنا ختی کارڈ اس کا صحت کارڈ ہے کوئی بھی شہری اپنا شنا ختی کار نمبر 9780پر میسج کر ے اس کو جواب ملے گا کہ گھر کے کتنے افراد کے ساتھ وہ مفت علا ج کا مستحق ہے میسج نہ بھی کرے ہسپتال میں اپنا شنا ختی کار ڈ پیش کرے تو اس کو دس لا کھ روپے کے اخراجات معاف ہو جائینگے اور وہ صرف شنا ختی کارڈ کی بر کت سے بڑا پیچیدہ اپریشن کرواکر صحت یا ب ہوگا ایک پائی کا خر چہ نہیں آئے گا یہ سہو لت ضلع کے اندر چھوٹے ہسپتالوں سے لیکر صو بے کے بڑے ہسپتالو ں تک ہر جگہ دستیاب ہے نیز ملک کے 400بڑے ہسپتالوں کو بھی مفت علا ج کے پینل میں شامل کیا گیا ہے صو بائی حکومت نے سٹیٹ لائف انشورنس کا رپوریشن کے ساتھ شہریوں کے مفت علا ج کے لئے 20ارب روپے کا معا ہدہ کیا ہے یہ پریمیم (Premium) ہے جو صو بائی حکومت کارپوریشن کو قسطوں میں ادا کر یگی اس کے بدلے میں سٹیٹ لائف صو بے کے شہریوں کے لئے علا ج کے بل ہسپتا لوں کو ادا کریگی یہ ایسا انتظام ہے جو سویڈین، برطانیہ، ڈنما رک سمیت دنیا کے کئی مما لک میں پہلے سے مو جود ہے اس نظام کی جڑیں خلافت راشدہ کے دور سے ملتی ہیں سید نا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار فلا حی ریا ست کا تصور پیش کیا اس میں سما جی بہبود،اشیائے خوراک، تعلیم اور علا ج معا لجہ کی ضما نت تھی اگر آج سے 1350سال پہلے ہسپتا لوں اور انشورنس کمپنیوں کا مو جو دہ طریقہ کار نہیں تھا پھر بھی عہد فاروقی میں اسلا می مملکت کے شہریوں کو سما جی تحفظ کا حق دیا گیا سما جی تحفظ میں شہری کی بنیا دی ضروریات کا احا طہ کیا گیا سویڈن میں اس قانون کا آئینی نام بھی عمرز لاء یعنی عمر کا قانون رکھا گیا وطن عزیز میں اب تک سما جی بہبود کے نا م پر کئی ادارے آئے، زکوۃ کا محکمہ آیا، بیت الما ل کا ادارہ آیا سما جی بہبود کی وزارت بن گئی صو بوں میں اس کے محکمے بن گئے ملک کے دا نشور وں اور کا لم نگا روں نے بار بار حکومت کو مشورہ دیا کہ سما جی بہبود کے تما م وسائل کو یکجا کر کے ہیلتھ انشورنس کی سکیم متعارف کرائی جائے تاکہ شہریوں کو علا ج معا لجہ کی سہو لت میسر ہو یہ ایک خواب تھا جو مو جو دہ دور میں پورا ہوا وزیر اعظم عمران خا ن نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پرصو بائی حکومت کو بجا طورپر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے وزیر اعلیٰ محمود خان کے نا م اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے اُمید ظا ہر کی ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت سما جی بہبود کے دوسرے اہداف کو بھی جلد حا صل کریگی اورپورے ملک کے لئے مثال بنے گی سچی بات یہ ہے کہ ملک بھر کے لئے خیبر پختونخوا نے مثال کی حیثیت اختیار کر لی ہے خیبر پختونخوا کا باشندہ اوکاڑہ میں رہتا ہے وہ کمر کے اپریشن کے لئے پشاور آیا صو بائی دارالحکومت کے بڑے ہسپتال میں داخل ہوا کمر کا اپریشن کروا یا اور صحت یا ب ہو کر واپس اوکا ڑہ چلا گیا اس کے اپریشن کا تخمینہ پنجاب کے ہسپتا لوں میں 3لا کھ روپے لگا یا گیا تھا اب صو بائی حکومت نے چاروں صو بوں کے بڑے ہسپتا لوں کو ہیلتھ انشو رنس کی سکیم کے پینل میں شامل کیا ہے تما م ہسپتا لوں کو مرا سلہ بھیجا گیا ہے کہ ایمر جنسی سمیت ہر قسم کا علا ج بلا قیمت کیا جائے انشورنس والوں نے اپنے ذیلی دفا تر سے کہا ہے کہ وہ ملک کے بڑے ہسپتا لوں میں کا ونٹر قائم کریں اور خیبر پختونخوا کے شہریوں کا علا ج ہونے کے بعد بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنا ئیں دوسال پہلے یہ نا ممکن لگتا تھا کہ پاکستان کا کوئی شہری بر طا نیہ اور سویڈن کے شہری کی طرح اپنا شنا ختی کارڈ پیش کر کے کسی بھی سر کاری یا پرائیویٹ ہسپتال سے مفت علا ج کی سہو لت حا صل کر سکیگا آج وزیر اعلیٰ محمود خا ن کی سر براہی میں خیبر پختونخوا کی صو بائی حکومت نے اپنے 4کروڑ شہریوں کو ملک کے 400ہسپتا لوں میں 10لا کھ روپے کی حد تک مفت علا ج کی سہو لت دے کر نا مکن کو ممکن بنا دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ خیبر پختونخوا اس حوالے سے مثا لی صو بہ بن چکا ہے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



