چترال (نما یندہ چترال میل)چترال اکنامک ڈیویلپمنٹ فورم کا غیر معمولی اجلاس پیر کے روز ڈی سی کانفرنس روم میں اے ڈی سی (جنرل) حیات شاہ کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بانی صدر اور FPCCI کے خیبر پختونخوا کے کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حسنی سلطان کے دعوت پر طلب کردہ اس اجلاس میں ارندو کے مقام پر کسٹم اسٹیشن کی قیام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جو کہ 31مارچ تک متوقع ہے۔ اس موقع پرحاجی سلطان کے علاوہ اے ایسی دروش عبدالحق، ٹی ایم او دروش کریم اللہ، ٹی ایم او چترال مصباح الدین، ایس ڈی او ٹیلی فون اور دی ایس پی عبدالمظفر شاہ کیعلاوہ سابق ممبر ع کونسل حاجی شیر محمد نے اپنے اپنے شعبہ جات سے متعلق رپورٹ پیش کیا جن پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ سرتاج احمد خان نے کہاکہ کسٹم اسٹیشن کا قیام اور اس کے ذریعے افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ایک تاریخ ساز کام ہے جس کے لئے تیاری غیر معمولی پیمانے پر درکار ہے اور یہ فورم اس کے لئے مواقع فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پر ارندو میں واقع ہسپتال میں بعض ناپید سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلپنگ ہینڈ نامی این جی او کے نمائندے کی طرف سے سازو سامان کی فراہمی کی پیشکش ہوئی جبکہ ٹی ایم او دروش نے ان سامان کی کراچی سے ارندو تک ڈھائی لاکھ روپے کا کرایہ برداشت کرنے کا عندیہ دے دیا۔ اسی طرح ایس ڈی او پی ٹی سی ایل نے ریڈیو فریکوئینسی کی مدد سے انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے اور نیشنل بنک کے نمائندے نے ارندو کے مقام پر بنک بوتھ اور برانچ کے قیام کے حوالے سے کہا کہ اسٹیشن کے کھل جانے کے ایک ماہ کے اندر تمام مراحل مکمل کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ازندو روڈ کی تعمیر کی ڈیزائن میں سروس کوریڈور کے لئے جگہ مختص کرنے کے حوالے سے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرنے کابھی فیصلہ ہوا۔ ارندو میں پیڈو کے مائکرو ہائیڈل پاور اسٹیشن کی قیام کے ذریعے بجلی کی فراہمی کے ساتھ نیشنل گرڈ سے بھی منسلک کرنیکے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات