چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ لویر چترال کے صدر حاجی شفیق الرحمن نے صحت سہولت پلس پروگرام کو وزیر اعظم عمران خان کا خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے ایک گران قدر تخفہ اورمدینہ کی فلاحی ریاست کی طرف ایک اہم قدم اور سنگ میل قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ محمود خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے عوام اس سے خصوصی طور پر فائدہ اٹھائیں گے جن کے لئے علاج معالجے کی سہولیات بہت ہی محدود تھے۔ پیر کے روز پارٹی کے دیگر رہنماؤں شہباز احمد، سمیع اللہ، سردار ایوب چترالی، جمیع اللہ شیرازی، ضیاء الرحمن، اسد الرحمن اور محمد حسام کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے چترال کو اس پروگرام کے پہلے فیز میں شامل کرکے اس علاقے کے ساتھ اپنی خصوصی دلچسپی کا ثبوت دیا جس کے لئے چترال کے عوام ان کے شکرگزار اور احسان مند ہیں اور اس پروگرام کی خصوصیت یہ ہے کہ بے نظیر کارڈ کی طرف یہاں پارٹی کی بنیاد پر نہیں بلکہ سوفیصد لوگوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود ہوں اور یہی وزیر اعظم عمران خان کاوژن ہے کہ حکومت کے نظر میں سب برابر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام اب صوبے سے باہر کراچی اور اسلام آباد میں واقع معروف ترین ہسپتالوں سے بھی اس کارڈ کے لئے مفت علاج کراسکتے ہیں اور یہ ملک کی 74سالہ تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے چترال کے عوام پر زور دیاکہ وہ صحت سہولت پروگرام کے ضلعی دفتر میں اپنی رجسٹریشن کرائیں اور اپنے کم عمر بچوں کی اس پروگرام سے استفاد ے کے لئے وہ نادرا سے ان کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سے باہر ریفر ہونے پر بھی وہ صحت سہولت پروگرام کے دفتر سے متعلقہ کاغذ تیارکرکے لے جائیں جس کے بغیر پشاور اور دیگر شہروں میں یہ مفت نہیں دی جاتی ہے اور یہ بات حقیقت ہے کہ دفتری ضوابط کو پورا کرنا عوام کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعے کے اندر مختلف ہسپتالوں میں بھی یہ سہولت موجود ہ ہے کہ چترال شہر کے اندر بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے علاوہ متعدد پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی یہ سہولت موجود ہے جبکہ اس ماہ کی 15تاریخ کو اس پرگرام کے تحت نامزد میڈیکل اسٹوروں میں اضافے کے لئے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو ادویات کے حصول میں مزید آسانی ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ 2016ء میں بھی صحت کارڈ کے اجراء کے وقت چترال کے ضلعے کوفوقیت دی گئی تھی جوکہ پی ٹی آئی کی قیادت کا اس ضلعے پر مہربان ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات