چترال (محکم الدین) ہفتے کے روز کالاش ویلی بمبوریت کے مقام برون میں تینوں کالاش ویلیز کے سینکڑوں افراد نے آشکبار انکھوں سے معروف کالاش شخصیت آمدن شاہ کو آخری رسومات کی آدائیگی کے بعد فائرنگ کی گھن گرج اور ڈھول کی تھاپ پر ماتمی گیت اور رقص کے ساتھ سپرد خاک کردیا۔ آمدن شاہ کالاش ویلی رومبور چترال سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون الیکشن بی بی کے ماموں اور معروف خاتون لیڈر و سوشل ایکٹی وسٹ شاہی گل کے شوہر تھے۔ جو گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ اور علاج کیلئے انہیں چترال پشاور اور اسلام آباد کے ہسپتالوں تک لے جایا گیا۔ لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انجہانی آمدن شاہ کی آخری رسومات کی آدائیگی میں تینوں ویلز سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔ کالاش رسم کے مطابق انجہانی کی میت کو مقامی جشٹکان میں رکھا گیا تھا۔ جس میں ان کی بیوہ بیٹیوں اور قریبی رشتیدار خواتین ننگے سر ماتمی گیت گاکر سوگ کا اظہار کیا۔ تو قبیلے کے مذہبی پیشوا نے باری باری قبیلے کیلئے ان کی خدمات پر شاندار الفاظ میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ میت کیسرہانے کالاش قبیلے کے رواج کے مطابق انجہانی کی بہادری اور شجاعت سے متعلق سامان حرب رکھے گئے تھے۔ انہیں نوٹوں کا ہار پہنایا گیا تھا۔ اور ان کی پسند کے پھل، خوراک کی اشیاء رکھے گئیتھے۔ کالاش مذہب میں آخری سفر کیلئے یہ توشہ جشٹکان میں میت کے ساتھ رکھا جاتاہے۔ جنہیں مردے کے ساتھ تابوت میں بھی رکھ دیا جاتا ہے۔ انجہانی آمدن شاہ کی تعزیت کیلئے آنے والوں کو حسب روایت مخصوص ڈش کی ضیافت دی گئی۔ جس کیلئے مجموعی طور پر 30 بکرے ایک گائے ذبح کئے گئے۔ دو من دیسی گھی، 120کلوگرام پنیر، 37من آٹا اور 200من سوختنی لکڑیاں کھانا پکانے اور آگ تاپنے کیلئے استعمال کی گئیں۔ جن کی مجموعی مالیت 13لاکھ 32ہزار روپے ہے۔ کالاش مذہب کے مطابق یہ سوگ اگلے تہوار چلم جوشٹ تک جاری ریے گا۔ اس دوران انجہانی کی بیوہ کو گھر کے اندر اور باہر بعض مخصوص مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انجہانی کی وفات پر قبیلے کے علاوہ لوگوں نے بھی صدمے کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات