چترا (نما یندہ چترال میل) چترال میں با صلاحیت مگر مالی مسائل سے دوچار طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں اعانت فراہم کرنے والا ادارہ ROSE کے دفتر میں جمعرات کیروزمنعقدہ ایک مختصر تقریب میں ریشن گول اہر چترال سے تعلق رکھنے والے وجاہت اللہ ولد شاہد اللہ کو بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں داخلہ لینے پر ایڈمشن اور ہاسٹل اخراجات کے لئے 42 ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا۔ خیبر پختونخوا بار کونسل کے رکن سید فرید حسین جان مہمان خصوصی اور اور چترال ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر آصف علی شاہ اس موقع پر مہمان اعزاز تھے جنہوں چیک طالب علم کے حوالے کیا۔ سید فرید حسین جان نے اس موقع پر سالانہ ایک لاکھ روپے ROSE کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس نوبل کاز کو آ گے لیجانے کے لئے وہ مقدور بھر کوشش کرتے اپنی تمام تعلقات، توانائی اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ڈاکٹر آصف علی شاہ نے بھی یقین دلایا کہ وہ ڈاکٹرز کمیونٹی کو اس نیک مشن میں شامل کریں گے۔ چیرمین ROSE ہدایت اللہ نے کہا کہ ROSE تمام چترالیوں کا چیریٹی ادارہ ہے جس میں وہ دل کھول کر عطیات دے رہے جس کے نتیجے میں ادارہ اعلیٰ تعلیم کے حصول میں میں اسٹوڈنٹس کی مالی امداد کرکے انہیں تعلیم جا سلسلہ جاری رکھنے کے قابل بنارہی ہے۔اں ہوں نے ROSE
کے ساتھ قدم پڑہانے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وجاہت اللہ کو تعلیم کے احترام تک مالی معاونت جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر چیرمین ہدایت اللہ کے علاوہ ROSE کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان محمد عبیرخان، عبید الرحمن بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات