چترال (نمائندہ چترال میل) اتوار کے روز تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس کے زیر اہتمام ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں جے یو آئی کے رہنماؤں قاری جمال عبدالناصر، مولانا عبدالسمیع، قاری نسیم، مولانا فضل حق کے علاوہ ڈرائیور یونین اور تجار یونین کے عہدہ داروں وغیرہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کہ باہمی اخوت اور بھائی چارے کی فضا میں ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کے دورۂ چترال کے موقع پر عوام کی طرف سے بھی وہ احترام دیا گیا،جو احترام حکومت پاکستان اُنہیں دیتی ہے۔ لیکن یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔ کہ بعض ناعاقبت اندیش افراد نے سمجھنے کی کوشش نہیں کی،اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیاہے۔ جو کہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ قابل گرفت بھی ہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایسے نا سمجھ افراد کے خلاف بروقت پولیس کی طرف سے کاروائی کی جانی چاہیئے۔ تاکہ آیندہ کسی اور کو شہہ نہ مل سکے۔ اجلاس میں پیر کے روز چترال میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ درین اثنا جماعت اسلامی ضلع چترال کے زیر اہتمام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس میں دفاتر قائم کرنے کے خلاف زبردست احتجاج ہوا۔ جس میں امریکہ کے اعلان کو مسترد کیا گیا۔ اور اُن کے خلاف نعرے لگائے۔ اس جلسے میں بھی سوشل میڈیا میں متنازعہ کمنٹس پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات