چترال (نمائندہ چترال میل) چترال لیبر یونین کا ایک غیر ممولی ہنگامی اجلاس زیر صدارت نظام الدین منعقد ہوا۔ جس میں لیبرز کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں دنین ریسٹ ہاؤس میں پشاور سے آئے ہوئے لیبر یونین کے عہدہ داروں کے اجلاس میں طے شدہ فیصلے کو انتہائی بچگانہ قرار دیا گیا۔ اور اُسے مسترد کرتے ہوئے یہ طے پایا۔ کہ مستقبل قریب میں چترال کے اندر لیبر یونین کے انتخابات کرائے جائیں گے۔ اور ایک باقاعدہ کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ نئے صدر کے انتخاب تک ایک عبوری کابینہ تشکیل دی گئی،جس میں شکیل احمد صدر، محی الدین نائب صدر، سلیم عباس جنرل سیکرٹری، نظام الدین چیرمین، حکیم محمد وائس چیرمین، سیف القادر فنانس سیکرٹری اور جاوید احمد پریس سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ اجلاس میں پشاور سے آئے ہوئے یونین کے نمایندوں حبیب نواز اور محمد سرور نے جس غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اُس کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





