(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ ہمارا خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، سوات،چترال، لوئر دیرو اپر دیرا وردیگر شمالی اضلاع میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ سوات، چترال،لوئر دیر اور اپر دیر میں منی ہائیڈل پاور ہاوسز کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کی جاری کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور کئی چھوٹے پن بجلی گھر کے منصوبوں سے بجلی کی پیداور شروع ہو گئی ہے جس سے مقامی سطح پر توانائی کی بحران پر قابو پانے میں کافی مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل چکیاتن بانڈی خوڑ دیر بالا میں 30 کلو واٹ پاور ہاؤس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ بھی موجود تھے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام وعدوں کو بتدریج پورا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیات و سماجی بہبود کے شعبوں کی ترقی سمیت ہائیڈل پاور سیکٹرز کے قیام کو ترجیح دی جا رہی ہے اور ان شعبوں کی ترقی پر بھر پور توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وسائل سے استفادہ کر تے ہوئے عوام کی فلاح کیلئے مزید منی ہائیڈل پاورز قائم ہو رہے ہیں جن میں سے 15 تکمیل کے مراحل میں ہیں اور جلد ہی عوام ان سے استفادہ حاصل کر سکیں گے ا ور مقامی صنعت کو بھی ان سے فروغ ملے گا۔ سینئر وزیر نے کہا کہ عوام نے دیر میں جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا اور حکومت نے دیر میں مثالی ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ عنایت اللہ نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا ایجنڈا ہے اور صوبائی حکومت نے بدعنوانی اور اقربا پروری کا قلع قمع کرنے کیلئے مثالیء قانون سازی کی ہے اور عوام کی محرومیوں کی ازالے کیلئے نظام میں ایسی تبدیلیاں وضع کی ہیں جن کی بدولت اب مسائل خود بخود حل ہونے شروع ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں عوام کی مشکلات کا احسا س ہے اور انکی خدمت میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں اس موقع پر معززین علاقہ نے سینئر صوبائی وزیر کی جانب سے علاقے کی ترقی کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات