چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال لوئر کی واحد ٹی بی ایکسپرٹ مشین کو پرائیوٹ ہسپتال کے حوالے کرنا عوام الناس پر سراسر زیادتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ کی ایما پر ڈسٹرکٹ میں موجود واحد ٹی بی تشخیصی مشین اپر چترال بونی میں قائم ایک پرائیوٹ ہسپتال منتقل کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ ایم آئی یو پر دستخط بھی ہوچکا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول افیسر گزشتہ 7 مہینوں سے ڈیوٹی سے غائب ہے۔ شنید ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ کے دورہ کے دوران صورتحال سے آگاہی دلانے کے ساتھ غیر حاضر افیسر کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی تھی، مگر سیکرٹری ہیلتھ نے مذکورہ افیسر کے خلاف کارروائی کے بجائے مشین پرائیوٹ ہسپتال منتقل کرنے کا فرمان جاری کیا۔ اس سلسلے میں جب ڈی ایچ او چترال سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون 17 گریٹ کی افیسر ہیں، جن کے خلاف کارروائی یا تبادلہ کا اختیار میرے پاس نہیں۔ اور موصوفہ پشاور میں رہ کرتنخواہ اور دیگر مراعات بٹور رہی ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سیکرٹری ہیلتھ کو دورہ چترال کے دوران کسی سازشی عناصر کی طرف سے یہ گمراہ کن خبر دی گئی تھی کہ یہاں سات مہینوں سے ایک بھی ٹی بی ٹیسٹ نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے موصوف مشین کو پرائیوٹ ادارے کو دینے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر چار یا پانچ ٹیسٹ ہوتے رہتے ہیں۔اور اب تک کل تیرہ سو مریضوں کا ٹیسٹ ہوچکا ہے۔ یہ امر بھی ملحوظ رہے کہ اپر چترال کے بیشتر بلکہ تمام تر مریض ہر قسم کی بیماری کی تشخیص کے لیے لوئر چترال آتے ہیں، ایسے میں یہاں موجود تشخیصی مشین کی اپر چترال کے کسی پرائیوٹ ادارے کو منتقلی سے کسی کو کوئی فائدہ نہ ہوگا۔ ایسے میں یقینی طور پر چترال کے مریضوں کو ٹی بی ٹیسٹ کے لیے دیر یا تمرگرہ جانا ہوگا۔ ان تمام حقائق کی خبردار کیا جاتا ہے کہ مذکورہ معاہدے کو فورا منسوخ کردیا جائے اور ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول افیسر کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بصورت دیگر لوئر چترال کے عوام بھر پور احتجاج پر اتر آئیں گے اور کسی صورت ڈسٹرکٹ میں موجود واحد ٹی بی مشین کی منتقلی کی اجازت نہیں دیں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





