بونی (ذاکر زخمی) گزشتہ روز تورکھو اور تریچ کے عمائدین کا ایک اہم اجلاس ورکپ میں ویلج ناظم سید خان کے ہاں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں تحصیل تورکھو اور یونین کونسل تریچ سے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات، وی۔سی ناظمین،کونسلرز اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ کونسلر محمد اکبر شاہ نے کی۔ اجلاس میں تحصیل تورکھو اور یو۔سی تریچ کو درپیش مختلف مسائل پر مفصل گفتگو ہوئی۔ ان میں خاص کر بونی بوزوند روڈ پر کام کی انتہائی سست رفتاری پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ اس بات کو باعث تشویش قرار دی گئی کہ متعلقہ ادارہ حیلے بہانے سے روڈ پر کام کی رفتار تسلی بخش کرانے میں بری طرح ناکام رہی ہے کبھی مرکز سے فنڈ کے بہانے کبھی صوبہ سے ضلع کو فنڈز منتقل کرانے کے بہانے پرروڈ کی تعمیر مسلسل سست روی کا شکار بلکہ کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ عوام اس مسلے کے تہہ تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے کہ مسلہ ٓاخر ہے کہاں۔ مرکزی حکومت کے نمائیندے ایم۔این۔اے کے مطابق فنڈز مرکز سے صوبے کو منتقل ہو چکے ہیں اور صوبائی حکومت فنڈز ضلع کو منتقل کرنے میں پس و پیش کر رہی ہے جبکہ صوبائی حکومت مرکز کو قصور وار ٹھراتی ہے۔ جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنے پڑتے ہیں اور سائیڈ پر ایک مزدور بھی اس وقت موجود نہیں۔ لہذا اس اجلاس کے تواسط تمام متعلقہ اداروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ بلا تاخیر تورکھو روڈ پر کام شروع کی جائے اور کام کی رفتار کو تسلی بخش بنانے کی ہر ممکن سہولیات بہم پہنچایا جائے۔ مزید تاخیری حربہ استعال کر کے عوامِ تورکھو اور یو سی تریچ کے عوام کی صبر کا مزید امتحان نہ لی جائے۔ اگر مزید تاخیری حربہ استعمال کر کے کام میں روکاوٹ ڈالی گئی تو شدید ردِ عمل کی تمام تر زمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔ ساتھ ہی گولین گول پاور ہاوس سے محکمہ پیڈو صارفین کو بجلی دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ خاص کر تورکھو اور یو۔سی تریچ کے صارفین بجلی کے ایئے دن انکھ مچولی سے تنگ اگئے ہیں۔لہذا صارفین کو بجلی دینے میں محکمہ پیڈو کی مزید کوتاہی ناقابلِ برداشت ہے۔ اس لیے بجلی کے نظام کی درستگی کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس کے آخر میں تورکھو،تریچ عوامی اتحاد کو باقاعدہ تنظیمی شکل دی گئی تاکہ ائیندہ کے لیے لایحہ عمل مرتب کرکے ان مسائل کے حل کرنے کے سلسلے جدوجہد جاری رکھ سکے۔ محمد اکبر شاہ ڈسٹرکٹ کونسلر کو تورکھو،تریچ عوامی اتحاد کا سرپرستِ اعلیٰ مقرر کیا گیا۔ جبکہ کابینہ میں ذیل افراد شامل ہیں۔صدر حسین زرین، جنرل سکرٹری شیرافضل شاگرام، ڈپٹی جنرل سکرٹری اعظم خان نشکو، نائب صدر صوبیدار ریٹائرڈ گل احمد تریچ،نائب صدرِ اول تاج محمد سابق نائب ناظم مڑپ، نائب صدر دوم سید خان وی۔سی ناظم ورکپ،انفارمشن سکرٹری غلام اولیاء استارو، فنانس سکرٹری محمد اقبال خان،جائینٹ سکرٹری اول عبدالحمید اور جائینٹ سکرٹری دوم اُمت نبی مقرر ہوئے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










