چترال ( نما یندہ چترال میل)1947ء میں اس دن کشمیر میں بھارتی فوج دستے اتارنے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت عصب کرنے پر ملک کے دیگر حصو ں کی طرح چترال میں بھی یوم سیاہ منایا گیا جس میں جلوسوں اور جلسوں کے علاوہ بڑے بڑے سائز میں بینیر اویزان کرنے اور مذاکرے اور مباحثے منعقدکرکے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور بھارتی قبضے کی مذمت کی۔ لویر چترال میں سب سے بڑا جلوس کامرس کالج سے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) شہزاد کی قیادت میں نکالا گیا جوکہ مختلف بازاروں سے ہوکر دوبارہ کامرس کالج پہنچ گئی جس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) عبدالولی خان، پرنسپل کامرس کالج پروفیسر صاحب الدین، ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر عبدالمالک، پرنسپل سینٹینل سکول شاہد جلال، صدر ڈسٹرکٹ بار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، معروف کالم نویس جاوید حیات اور دوسروں نے خطاب کیا اور کشمیر پر بھارت کی عاصبانہ تسلط کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سے لے کر چترال تک 22کروڑ عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیر کی آئینی حیثیت بدلنے کی کوشش کرکے ایک اور جارحیت کا ارتکاب کیا ہے جسے کبھی قبول نہیں کیا جائے گا اور بھارت اپنی اس قدم سے عالمی برادری کے سامنے مزید ایکسپوز ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر گورنمنٹ کالج چترال، کامرس کالج اور سینٹنل ہائی سکول کے طلباء نے کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کے موضوع پر تقریر کی۔ گورنمنٹ گرلز کالج چترال اور دروش کے علاوہ ایون، کوغوزی اور گرم چشمہ میں بھی یوم سیاہ کے سلسلے میں تقریبات منعقد ہوئے
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات