بونی (نما یندہ چترال میل) مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فوج کے جبرو بربریت اور مظالم کیخلاف وزیر اعظم حکومت پاکستان، صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے احکامات کی روشنی میں اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کیزیر نگرانی یوم سیاہ کشمیرمنایا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپر چترال کے افسران، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کے سربراہان، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹشن موڑکہو کے TMO,پولیس فورس، چترال لیویز کے جوان، ٹریفک ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاراں اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کیں۔ ریلی سے خطاب میں مقررین نے کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ساتھ بھارتی حکومت اور انڈین افواج کے غاصبانہ اقدام، فسطائی عمل، جبرو بربریت اور مظالم کی شدید الفاظ میں مزمت کیں اور اس جبر کے نتیجے میں شہید ہونے والے نہتے کشمیری بھائیوں اور بہنون کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی گئی۔ اس دوران ایک منٹ کے لئے ٹریفک اور نقل و حمل کو روک دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اوریہ ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔لہذا ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ ریلی کے احتتام پر گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں ایک عالیشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اپر چترال کے محتلف سکولوں سے آئے ہوئے طلباء و طالبات نے تقاریریں پیش کیں۔ انہون نے اپنے تقاریر میں انڈین سامراج کو نہتے کشمیریوں کے ساتھ ظلم کرنے پر سخت ترین الفاظ میں مزمت کیں۔ آخر میں پاکستان ذندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، مودی سرکار مردہ باد اور ہندوستان مردہ باد کے نعرے کے ساتھ یہ پروگرام اپنے احتتام کو پہنچا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات