چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)آغاخان ا یجنسی فار ہیبٹاٹ چترال کے DARTممبروں کاایک روزہ تربیتی ورکشاپ چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقدہوا۔ورکشاپ میں سرکاری اورغیرسرکاری اداروں سے تعلق رکھنے ممبران نے شرکت کی۔شرکاء ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پروگرم منیجرآغاخان ا یجنسی فار ہیبٹاٹ چترال امیرمحمد،ایمزجنسی مینجمنٹ کے فوکل پرسن محمدولی،جیالوجسٹ صلاح الدین،ضیاء الرحمن،عائشہ اوردیگرنے کہاکہ (آکاہ) چترال جیسے پسماندہ اورقدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں بسنے والے کوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے وا لے حالات کا مقابلہ بہتر طور پر کرنے کے لیے آگاہی کے ساتھ ساتھ ر مختلف بحالی اورترقیاتی کاموں میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی قدرتی آفات آج کے دور کا ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں بشمول تعلیمی ادارے اور دیگر سماجی اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔گذشتہ کئی سالوں سے چترال میں زلزلے، سیلاب اور برف کے تودوں کا گرنا معمول بن چکا ہے۔ جس کی وجہ سے خطرات تشویشناک صورت اختیار کر چکے ہیں۔ اس لئے ان آفات کے نتیجے میں ممکنہ جانی و مالی نقصانات میں کمی لانے کیلئے آزمودہ تجربات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کے تحت زلزلے کے دوران وہ افراد جن کو کھلے میدان میں نکل کر خود کو بچانے کی سہولت حاصل نہیں۔ وہ اپنے آفس،گھروں اور کام کے جگہوں میں میز، کرسی کے نیچے یا کسی ایسے کونے میں جسے محفوظ خیال کیا جا سکتا ہو۔ زمین پر دو زانو اوندھے بیٹھ کر سر پرہاتھ رکھتے ہوئے زلزلے کے رْکنے کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا۔ کہ گھروں اور دفاتر میں محفوظ مقام کے بارے میں تمام افراد کو معلوم ہونا چاہیے۔ چترال میں آفات کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ آغا خان ایجنسی فار ہیبٹاٹ چترال کے رضا کار مخلوق خدا کی خدمت سے سرشار اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر آزمائش کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کا دینی فریضہ انجام دیتے ہیں جوقابل ستائش ہیں۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال