بونی (نما یندہ چترال میل) مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ *منانے* کے سلسلے اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ تعلیم ضلع اپر چترال کی ہدایت پر آج گوارنمنٹ ہائی سکول بونی میں تحصیل سطح پرطلباء اور طالبات میں تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے کرائے گئے۔جس میں تحصیل مستوج کے ہائی سکول کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کے پرنسپل سید مظہر علی شاہ مہمان خصوصی اور وائس پرنسپل ہائی سکول بونی محمد اکرام نے صدارت کی۔اسٹیج کے فرائض استاد امتیاز سنبھالے ہوئے تھے۔تلاوت کلام پاک سے اغازکیاگیا۔ اوردو تقریری مقابلے میں ہائی سکول چوئینج کے سید عمر علی شاہ اؤل پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔جبکہ انگریزی تقریر میں جیت ہائی سکول بونی کے اقرا عادل رضا کے حصے میں آئی۔ مضمون نویسی انگریزی میں ہائی سکول بانگ کے حمیرہ اور اوردو مضمون نویسی میں ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کے سید مدثرالحسن شاہ سبقت لے گیے۔اگلا مقابلہ ضلعی سطح پر 27 آکتوبر کو ہائی سکول بونی میں منعقد ہوگی۔تقریب سے مہمان خصوصی۔ صدر مخفل کے علاوہ ذاکر زخمی نے بھی خطاب کی اور مقابلے میں شریک طلباء وا طالبات کی کاوشوں پر انہیں داد دی۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال