اپنی تمام شکایات،پروموشن،اپ گریڈیشن،سن کوٹہ کی بھرتی اوردیگرمسائل کے حل کیلئے اپنی درخواستیں اپنے ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورتحصیل میونسپل آفیسرز کے ذریعے سے بھجوا سکتے ہیں تاکہ ان پرفوری ایکشن لیتے ہوئے ملازمین کو ان کا جائز حق دیاجاسکے۔ حکومت خیبر پختونخواہ

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)محکمہ بلدیات،انتخابات ودیہی ترقی خیبرپختونخواکے ذیلی اداروں کے تمام سرکاری ملازمین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے اپنی تمام شکایات،پروموشن،اپ گریڈیشن،سن کوٹہ کی بھرتی اوردیگرمسائل کے حل کیلئے اپنی درخواستیں اپنے ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورتحصیل میونسپل آفیسرز کے ذریعے سے بھجوا سکتے ہیں تاکہ ان پرفوری ایکشن لیتے ہوئے ملازمین کو ان کا جائز حق دیاجاسکے۔صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کے جائز حقوق ان کو دینے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔اس طرح ملازمین بھی اپنی ڈیوٹی تندہی اوریکسوئی کے ساتھ انجام دیں اورعوام کی خدمت کو اولین درجہ دیناچاہیئے۔ان خیالات کااظہارسیدجمال الدین شاہ،سیکرٹری بلدیات،انتخابات ودیہی ترقی حکومت خیبرپختونخوانے ایک اجلاس کے دوران کیا۔جس میں لوکل گورنمنٹ کے تمام افسران واہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے زیرسایہ محکموں میں سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اپنی بھرپورصلاحیتیں بروئے کارلائیں تاکہ اداروں میں سرکاری کام کوجلدازجلد نمٹایاجاسکے۔جب ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے تو عوام کو سروسز مہیا کرنے والے محکموں کی کارکردگی بھی بہترہوگی۔اس سلسلے میں دواہم اجلاس آئندہ ہفتے بروزپیراورمنگل کو سیکرٹری بلدیات،انتخابات ودیہی ترقی خیبرپختونخواکے زیرسایہ منعقد ہوں گے۔ جس میں اب تک تمام دائرکیے گئے سروس ٹریبونل کیسزاورسروس کے متعلق عدالتی کیسزکاجائزہ لیاجائے گااورجہاں تک ممکن ہوگامحکمہ ہذاکی طرف سے سائلین کو انصاف مہیاکرنے پر غورکیاجائے گا۔