بونی (نما یندہ چترال میل)صدر تجار یونین بونی اپر چترال محمد شفع اور جنرل سکرٹری تجار بونی ذاکر محمد زخمیؔ اپنے بیان کے ذریعے ضلعی پولیس آفیسر اپرچترال ذولفقار احمد تنولیؔ، ایس۔ڈی۔پی او محی الدین،ایس۔ایچ۔او تھانہ بونی خلیل الرحمٰن اور ٹیم کی کارکردگی اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برامد کرکے انہیں جیل کے سلاخوں کے پیچھے بیجنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کی ہے۔یاد رہے کہ روان ماہ ایس۔ایچ۔اور تھانہ بونی خلیل الرحمٰن ڈی۔پی۔او اپر چترال ذولفقار احمد تنولی کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں سے32030گرام (32گلو 30گرام) چرس آٹھ8لیٹر شراب سمگلنگ کے ذریعے حاصل شدہ 28000 ہزار نقد اور سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ٹو۔ڈی اور غواگئے قبضے میں لیکر ملزموں کو عدالت میں پیش کر کے جیل بیجوا دئیے تھے۔منشیات کی اس گھناونی کاوبار سے علاقے میں نوجوان نسل تباہی کے دہانے پہنچ گئے ہیں اور اس سے کئی خامیاں پیدا ہو رہے ہیں۔ اپر چترال پولیس کی حالیہ کاروائی سے جہاں جہاں اس فعلِ بد کے کاروبار سے منسلک افراد کی حوصلہ شکنی ہوئی وہاں علاقے عوام پولیس اپر چترال کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید سختی کی تواقع رکھتے ہیں۔ تاکہ معاشرہ کی اس ناسور کی بیخ کنی ہو سکے۔ایس۔ایچ۔او تھانہ بونی خلیل الرحمٰن اس سلسلے عوام سے بھر تعاون کی اپیل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی تعاون سے اس ناسور سے چھٹکارہ پانا ممکن ہے۔ صرف پولیس کی کاروائی ہی کافی نہیں۔ اس لیے سول سوسائٹی بھی کردار ادا کرے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات