چترال (نمائندہ چترال میل)دروش چترال سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن شہاب الدین نے اپنے ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ان کے چھوٹے بیٹے عثمان شہاب الدین کی انگلی میں چوٹ آئی تھی۔دروش ہسپتال کے ڈاکٹر تیمور نے ہسپتال میں اس کا پلیستر کیا۔درد بدستور رہنے کی بناء پر اسے چترال ہسپتال کے ڈاکٹرانورنے اس کا اپریشن کرنا چاہا مگر آرتھو پیڈک سرجن چترال میں نہ ہونے کی بناء پر ان کا اپریشن نہ کیا گیا اور پشاور لے جانے پر ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر سراج نے یہ کہہ کر اس کا پریشن نہیں کیا کہ اس سے بچے کی جان کو خطرہ لا حق ہوسکتا ہے۔مگر بچے کی انگلی بدستور ٹیڑھی ہے۔چترال کے ہسپتال میں نہ آرتھو پیڈک ڈاکٹر موجود ہے۔نہ آئی سپشلسٹ نہ امراض قلب سپیشلسٹ اور نہ ہی بیہوشی دینے والے ڈاکٹر ز موجود ہیں۔عوام کس کے پا س جائیں۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیر اعلیٰ اور سیکریٹری ہیلتھ کے پی کے سے مطالبہ کیا کہ چترال کے مریضوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح نہ ہانکا جائے۔چترال ایک بڑا ضلع ہے یہاں پر سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی کی جائے۔جو ڈاکٹر ز چترال کے کوٹے پر چترال کے وظیفے پر ڈاکٹر بنے ہیں ان کی کم از کم پوسٹنگ چترال کو کی جائے تاکہ وہ چترالیوں کی خدمت کر سکیں۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





