چترال(نما یندہ چترال میل) چترال کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چترال فلورمل کی اپریشن کو بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے چترال کے عوام سبسڈائزڈ ریٹ پر آٹا سے محروم ہوگئے ہیں اور آٹے کی قلت کا بحران مزید گھمبیر صورت اختیار کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعے کی واحد فلور مل کو پیدوار سے روکنا ناقابل فہم بات ہے اور ضلعی انتظامیہ اپنی اس قدم کی کوئی توجیہ پیش نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہاکہ اگر ضلعے سے باہر آٹا کی سمگلنگ کوجواز بناکر پیش کیاجارہا ہے تو بھی قابل قبول نہیں ہے کیونکہ اسمگلنگ کو روک دیا جائے نہ کہ آٹے کی پیدوار کو روک کر قلت پیدا کیا جائے۔ انہوں نے اسمگلنگ کے بارے میں کہاکہ گزشتہ دنوں اپر چترال جانے والی گاڑی میں صرف چار بوری آٹا پکڑ ے گئے تھے جنہیں مل میں کام کرنے والے مزدور اپنے گھر کے لئے بھیج رہے تھے جسے سمگلنگ کا نام نہیں دیا جاسکتا لیکن ٹائیگر فورس نے اسے اپنی کارکردگی دیکھادی اور اسی بنا پر فلور مل کو پیدوار سے روک دیا گیا۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال فلور مل کی پیدوار کو فوری طور پر دوبارہ شروع کرایا جائے تاکہ عوام کو سستے داموں معیاری آٹا دستیاب ہوسکے اور اسے غیر ضروری طور پر بند کرنے کی تحقیقات بھی کرائی جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





