چترال (نما یندہ چترال میل) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نایب صدر خدیجہ بی بی نے صوبائی حکومت پر زور دیاہے کہ چترال میں لینڈ سیٹلمنٹ کے نوٹیفکیشن کو دو سال کے لئے موخر کردیاجائے جس کا چترال کے عوام مطالبہ کررہے ہیں تاکہ علاقے میں لینڈ سیٹلمنٹ کے ریکارڈز درست طریقے سے مرتب ہوں اور بعد میں تنازعات کا باعث نہ بن سکیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کہاکہ ایک ہی ملک میں دو قانون نہیں ہوسکتے اوربے بنیاد اور غلط مفروضے پر حکومت نے عوام کی زمینات کو سرکار قرار دیا ہے جس سے عوام میں سراسیمگی اور پریشانی پھیل گئی ہے۔ انہوں ن ے لینڈ سیٹلمنٹ کے بار ے میں آل پارٹیز کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب طبقہ سب سے ذیادہ اس عمل سے متاثر ہوا ہے کیونکہ چار ہ دست لوگوں نے اپنے دستاویزات قا نونی کرچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ارندو سے لے کر بروغل تک عوام آپس میں یکجہتی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنے حقوق اور اراضی کے چھینے جانے کے خلاف جدوجہد کریں کیونکہ ملاکنڈ ڈویژن میں ایک انچ زمین بھی پہاڑ، چراگاہ یا ریوربیڈ کے نام پر حکومت کے قبضے میں نہیں ہے اور سکائی لائن تک عوامی ملکیت ہے جبکہ چترال میں ہی ایک متنازعہ نوٹیفیکیشن کی بناپر سب کچھ چھینا جارہا ہے۔ خدیجہ بی بی نے چترال کے عوام پرزور دیاکہ وہ اس نازک موقع پر اپنے صفوں میں مکمل اتحادواتفاق کا فضا نہ صرف قائم رکھیں بلکہ اسے مزید مستحکم کریں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





