چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)سوشل ایمپکٹ اور محکمہ امور نوجوانان حکومت خیبر پختونخوا کی معاونت سے سیاحت کے شعبے میں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروبار مواقعوں پر دوروزہ تربیتی پروگرام چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں چترال یونیورسٹی اور مقامی پوسٹ گریجویٹ کالجوں کے طلباء وطالبات شریک کی۔احتتامی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) عبدالولی خان مہمان خصوصی تھے جس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں انٹرپرائزز کو ترقی دینے اور خصوصاً اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹورزم اوربزنس کے دوسرے شعبوں میں آگے لانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اور اس نوعیت کی ٹریننگ پروگرامات اس مشن کو آگے بڑہانے کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں آنے والا وقت ترقی اورروزگار کے بے شمار مواقع سامنے لائے گی مگر اس کے لئے نوجوان نسل کو تیار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں صرف اعلیٰ تعلیم کی ڈگریوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ اس کے لئے انہیں پہلے سے مطلوبہ کوالٹی اور صلاحیتوں کا مالک بنانا چاہئے۔ چترال کے معروف شخصیت اور ٹورزم کے شعبے میں وزیر اعظم کے اسپیشل ٹاسک فورس کے ممبر شہزادہ سراج الملک نے آخری نشست میں نوجوانوں پر زور دیاکہ وہ انٹراپزز کے شعبے میں آگے آنے کے لئے کوتاہ دلی سے کام نہ لیں بلکہ اپنی صلاحتیوں پر اعتماد کرنا اور اپنے اندر خود اعتمادی پیداکرنا سیکھ لیں جوکہ کامیابی کی کنجی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی طرف سے پیشکش کو دہراتے ہوئے کہاکہ وہ ٹورزم سمیت بزنس کے دوسرے سیکٹرز میں آگے آنے کے لئے قابل عمل پروپوزل پیش کریں تو انہیں وسائل کی فراہمی کا ذمہ وہ خود لیں گے۔ سوشل ایمپکٹ کے حفیظ خان نے کہاکہ محکمہ کھیل، سیاحت، امور نوجوانان اور ثقافت کا اولین مقصد نوجوانوں کے لئے ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیداکرنا ہے اور اس کے ساتھ نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی، نیشنل پارکس کی تحفظ، ایکوٹورزم کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ چترال قدرتی حسن سے مالامال ضلع ہے جہاں ایسے سیاحتی مقامات موجود ہیں جوکہ اب تک سیاحوں کی نظر وں سے اوجھل ہیں جن کوپروموٹ کرنے سے یہاں نوجوانوں کو روزگارکے کئی مواقع پیدا ہوں گے۔ پائیدار سیاحت کی ترقی اور اس میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر زوبینہ خان اور دوسروں نے لیکچر دئیے گئے جن میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور چترال کلرزتنظیم کے چیرمین مہتاب ضیاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروگرام کے آخرمیں شرکاء کوشیلڈاوراسناد سے نوازاگیا۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی