چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر Christian Turnerاور کینڈین ہائی کمشنر Wendy Gilmourنے اپنے اپنے سفارت خانہ کے سینئر اسٹاف کے ہمراہ چترال کا دو روزہ دورہ کیا اور چترال ٹاؤن اور گرم چشمہ میں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام مختلف پراجیکٹ سائٹوں کا دورہ کیا جن کے لئے مالی معاونت برطانیہ اور کینڈا نے الگ الگ کئے تھے۔ آغا خان فاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو افیسر اختر اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی چترال لویر نوید احمد نے وفد کے ارکان کے اعزازمیں عشائیہ دیا جس میں معززین شہر اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈی سی نے کہاکہ ہائی کمشنروں کا دورہ چترال برطانیہ کے شاہی جوڑے کے دورہ چترال کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد ہورہا ہے جس میں وہ پاکستانی عوام کے لئے بالعموم اور چترالی عوام کے لئے بالخصوص خیر سگالی کا پیغام لائے ہیں جوکہ اس علاقے کی ترقی میں حصہ لینے کی عزم کا مظہر ہے۔ چترال کے عوام کی طرف سے چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے برطانوی شاہی جوڑے کے لئے تخائف ارسال کردیا جنہیں سرتاج احمد خان نے برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ اس موقع پر اپنی اردو زبان میں تقریر میں برطانوی ہائی کمشنر نے چترال کی قدرتی حسن اور اس کے لوگوں کی مہمان نوازی اور یہاں پر ٹورزم کی پوٹنشل کا خصوصی ذکر کیا اور اس علاقے میں بار بار آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ مہمانوں نے چترال کے مقامی فنکاروں کی طرف سے پیش کی جانے والی ثقافتی شو میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات