چترال(نما یندہ چترال میل) چترال میں لینڈ سیٹلمنٹ کی فائنل نوٹیفکیشن میں مزید دو سال کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے چترال کے تمام سیاسی جماعتوں ا ورسول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس ہفتے کے دن منعقد ہوا جس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت پر زور دیاگیاکہ زمینی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع لویر چترال میں لینڈ سیٹلمنٹ کے نوٹیفکیشن میں کم از کم ایک سال کے لئے موخر کیا جائے اور اس عمل میں عوام الناس کے اندر پائی جانے والی شدید تحفظات، خدشات اور اعتراضات کو دور کیا جائے۔ قرارداد میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ بورڈ آف ریونیو سے ذمہ دار افسر کو خصوصی طور پر چترال بھیج دیا جائے جو اس سلسلے میں مختلف قانونی اصطلاحات اور متنازعہ نکات کی تشریح کرے اور عوام الناس کے تحفظات دور کرے۔ سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صوبائی کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان، عیدالحسین، مولانا جمشید احمد، محمد کوثر ایڈوکیٹ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ، شہزادہ نثار جیلانی، رحمت غفور بیگ بلبل، عالم زیب ایڈوکیٹ، عنائت اللہ اسیر، ساجد اللہ ایڈوکیٹ، فدا احمد، نوید احمد بیگ، فضل ربی جان، شبیر احمد خان، صابر احمد، نشان حیدر، شیر بڑانگ گداز، جلال الدین، پرویز خان، طاہر زمان، بشیر احمد خان اور دوسروں نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات