چترال (نما یندہ چترال میل) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر (مینٹیننس) کرنل ذولفقار علی جنجوعہ نے ڈی سی لویر چترال کے آفس میں چترال میں این ایچ اے کے مختلف روڈ منصوبوں پر ڈی سی نوید احمد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ چترال میں سڑکوں کی مرمت دیکھ بال کے لئے ڈپٹی ڈائرکٹر (ایکسین) کا دفترقائم کیا جارہاہے جبکہ اس سے قبل یہ دفتر بٹ خیلہ میں ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہے تھے۔ انہوں نے کالکٹک تا چترال روڈ کی تعمیر، چترال شندور روڈ، چترال، گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلیز (بمبوریت، بریر اور رمبور) روڈ کی فیڈرلائزیشن پر اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ این ایچ اے نے چترال بائی پاس روڈ کے لئے 49میلین (چار کروڑ 90لاکھ)روپے کی لاگت سے خصوصی مرمت کے لئے فنڈز ریلیز کردی ہے جس کے ٹینڈر اسی ہفتے اخبارات میں اشہتارات کے زریعے طلب کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس سلسلے میں این ایچ اے کو درپیش مسائل سے بھی فورم کو آگاہ کیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صوبائی کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان، صدر چترال پریس کلب ظہیرا لدین، صدر چترال چیمبر آف کامرس حاجی محمد سلطان، نائب صدر لیاقت علی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے اے ڈی سی (جنرل) حیات شاہ، اے ڈی سی (ریلیف) عبدالولی خان، اے سی چترال تانیہ رشید، اے سی (ریونیو) شہزاد، نے اجلاس میں شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات